Maktaba Wahhabi

160 - 249
مسلم کے عقیدہ پر رشوت کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ سوال:… مسلم کے عقیدہ پر رشوت کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جواب:… رشوت اور اللہ کی نافرمانی کے دوسرے کام ایمان کمزور کرتے ہیں۔ اللہ عزوجل کو غصہ دلاتے ہیں۔ نیز بندے پر شیطان کو مسلط کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ دوسرے گناہوں میں جا پڑتا ہے۔ لہٰذا ہر مسلم مرد اور عورت پر واجب ہے کہ رشوت اور دوسرے گناہوں سے بچے۔ ساتھ ہی جن سے رشوت لی ہے اگر ممکن ہو تو انہیں واپس کر دے اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو اتنی رقم فقراء وغیرہ میں صدقہ کرے اور ساتھ ہی سچی توبہ بھی کرے۔ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے معاف کر دے گا۔ امتحانات میں بددیانتی کا کیا حکم ہے؟ سوال:… امتحان کے دوران بددیانتی سے کام لینے کا کیا حکم ہے؟ یہ خیال رہے کہ میں نے بہت سے طلبہ کو دیکھا کہ وہ بددیانتی کرتے ہیں۔ میں انہیں سمجھاتا ہوں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔‘‘(خالد۔ ی۔ مکۃ المکرمہ) جواب:… بددیانتی امتحانات میں ہو یا عبادات اور معاملات میں، حرام ہے۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((مَنْ غَشَّنَا فَلَیْسَ مِنَّا)) ’’جس نے ہم سے بددیانتی کی وہ ہم سے نہیں۔‘‘ اس لیے کہ بددیانتی سے دنیا اور آخرت میں بہت سے نقصانات مرتب ہوتے ہیں۔ لہٰذا اس سے بچنا اور دوسروں کو اسے چھوڑنے کی وصیت کرتے رہنا واجب ہے۔ کیا یہ حدیث ((مَنْ غَشَّنَا فَلَیْسَ مِنَّا)) (جس نے ہم سے بددیانتی کی وہ ہم سے نہیں) امتحانات کو بھی شامل ہے سوال:… میں ریاض شہر کے ایک کالج کا طالب علم ہوں۔ میں دیکھتا ہوں کہ بعض طلبہ امتحانات میں بددیانتی کرتے ہیں۔ ’’بالخصوص بعض مضمونوں میں جن میں سے ایک انگریزی زبان کا مضمون ہے اور جب میں ان سے سختی سے کہتا ہوں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ انگریزی زبان کے پرچے میں بددیانتی کر لینا حرام نہیں اور بعض بزرگوں نے ایسا فتویٰ بھی دیا ہے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ آپ اس کام اور اس فتویٰ کے بارے میں مجھے مستفید
Flag Counter