Maktaba Wahhabi

59 - 249
طرف ہے مجھے امید ہے کہ آپ میری نماز کی صحت کے متعلق مستفید فرمائیں گے اور اگر اس طرح نماز درست نہ ہو تو کیا میرے لیے یہ گنجائش ہے کہ میں نماز کو ہوائی جہاز سے اترنے تک موخر کرلوں۔؟ معمس۔ ع۔ جدہ جواب: مسلم پر واجب ہے کہ جب وہ ہوائی جہاز یاصحرا میں ہو تو علامات قبلہ اہل خبرو نظر سے پوچھ کر قبلہ پہچاننے میں اجہتاد کر ے۔ تاکہ علی وجہ البصیرت قبلہ کی طرف منہ کر کے نماز ادا کر سکے ۔ پھر اگر اسے اس کا علم نہ ہو سکے تو قبلے رخ کی جستجو میں اجہتاد کرے اور اس طر ف منہ کر کے نماز ادا کرے۔ یہ اس کے لیے کافی ہے خواہ بعد میں یہ معلوم ہو کہ اد نے قبلہ کی تلاش میں خطا کی ہے کیونکہ اس نے پوری کوشش کر لی اور جہاں تک ممکن تھا اللہ سے ڈرتا رہا۔ اس کے لیے اجہتاد کے بغیر نماز فریضہ اد ا کرنا درست نہیں خواہ وہ صحرا میں ہو یا ہوائی جہاز میں ، اور اگر اس نے اجہتاد کے بغیر نماز ادا کی تو اس کا اعادہ ضروری ہے کیونکہ اس صورت میں نے تووہ اللہ سے ڈرا ور نہ ہی ممکن حد تک اس نے کوشش کی۔۔ رہا سائل کا نماز بیٹھ کر ادا کرنے کا سوال ، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ جبکہ وہ کھڑے ہوکر نماز ادا نہ کر سکتا ہو جیسے کشتی یا بحری جہاز میں نماز ادا کرے والا اگر کھڑا ہو کر پڑھنے سے عاجز ہو تو بیٹھ کر ادا کر سکتا ہے اور اس مسئلہ میں حجت اللہ تعالیٰ کا یہ قول ہے: ﴿فَاتَّقُوا اللّٰہَ مَا اسْتَطَعْتُمْ ﴾ ’’ اللہ تعالیٰ سے ڈرو،، جہاں تک تم سے ہوسکے۔‘‘ (التغابن:۱۶) اور ہوائی جہاز سے اترنے تک نماز کو موخر اس صورت میں کر سکتا ہے جبکہ نماز کے وقت گنجائش ہو ۔ اور یہ سب مسائل فرض نمازوں سے متعلق ہیں۔ رہے نوافل توان میں قبلہ رخ ہونا واجب نہیں خواہ وہ ہوائی جہاز میں ہو یا بس میں یاکسی جانور پر سوار ہو ۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ اپنے اونٹ پرنفل پڑھ لیا کرتے تھے۔ جدھر وھی وہ جارہا ہوتا لیکن آپ حالت احرام میں یہی بات پسند فرماتے تھے کہ ایک دفعہ رخ ہو جائیں پھر اس کے بعد جدھر سواری جاتی آپ اپنی نماز پوری فرمالیتے تھے کیونکہ انس رضی اللہ عنہ کی حدیث سے جو کچھ ثابتے ہوتا ہے واہ اسی دلالت کرتا ہے۔ پتلے کپڑوں میں نماز کا حکم سوال: کیا سلکی کپڑا جو شفاف سے مشابہت رکھتا ہے۔ سترڈھانک سکتا ہے یا نہیں؟ اور کیا مسلم کے لیے ایسا کپڑا پہن کر نماز ادا کرنا درست ہے۔؟ ابراہیم۔ س ۔ منطقہ لجنوب جواب: جب مذکورہ کپڑا اپنے شفاف یا پتلا ہونے کی وجہ سے جلد کو چھپانہ سکتا ہو تو کسی مرد کے لیے
Flag Counter