Maktaba Wahhabi

45 - 249
اللہ تعالیٰ کے قول ﴿وَ اِنْ مِّنْکُمْ اِلَّا وَارِدُہَا ﴾ (مریم: ۷۱) میں ورود سے کیا مقصود ہے؟ سوال: میں نے سورہ مریم کی آیات نمبر ۷۱۔۷۲ پڑھیں جویوں ہیں ۔بسم اللہ الرحمن: ﴿وَ اِنْ مِّنْکُمْ اِلَّا وَارِدُہَا کَانَ عَلٰی رَبِّکَ حَتْمًا مَّقْضِیًّا،ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ نَذَرُ الظّٰلِمِیْنَ فِیْہَا جِثِیًّا﴾ ’’ اور تم میں سے کوئی شخص ایسا نہیں جو جہنم پروار نہ ہو۔ یہ بات تمہارے پروردگار پر لازم اور طے شدہ ہے ۔ پھر ہم پرہیزگاروں کو نجات دیں گے اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل پڑا ہو اچھوڑ دیں گے۔‘‘ (مریم: ۷۱۔۷۲) میں چاہتا ہو ں کہ اس آیت کریمہ اور بالخصوص ورود کے معنی سمجھوں۔ میں نے ابن رجب حنبلی کی کتاب میں پڑھا وہ کہتا ہے کہ ائمہ نے وررد کی تفسیر میں اختلاف کیا ہے۔ تو کیا ورود کا معنی دوزخ میں داخل ہونا ہے۔ یعنی مومن اور کافر سب جہنم میں داخل ہوں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ مومنوں کو دوزخ سے نجات دے گا ۔ یا اس لفظ سے مقصود محض اس صراط (راستہ) (پل) پرچلنا ہے جو تلوار کی دھار کی طرح ہوگا۔ پھر پہلا گروہ تو بجلی کی طرح (برق رفتاری سے ) اس پر سے گزر جائے گا دوسرا ہوا کی رفتار گھوڑے اور چوتھا تیز رفتار اونٹ اور جانوروں کی رفتار سے گزر رہے ہوں گے اور فرشتے کہہ رہے ہو گے ۔ اے پروردگار! انہیں سلامت رکھ، انہیں سلامت رکھ۔ حنان۔ا۔ المنطقہ۔ الوسطی جواب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول احادیث صحیحہ اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ وردو سے مراد صراط (پل) کے ا وپر سے گزارتا ہے جو جہنم کی پشتپ پر رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور تمام مسلمانوں کو اس سے پناہ میں رکھے۔ لوگ اس پر سے اپنے اعمال کی مناسبت سے گزریں گے جیساکہ ان احادیث میں مذکور ہے۔ قیامت کا قائم ہونا سوال: ہم اکثر سنتے ہیں کہ قیامت اس وقت قائم ہوگی جب تمام روئے زمین پر اسلام عام ہوجائے گا۔ دوسری طرف ہم یہ بھی سنتے ہیں کہ جب تک زمین میں لا الہ الا اللہ کہنے والا ایک شخص بھی موجود ہو گا قیامت قائم نہ ہوگی۔ ان دونوں باتوں میں تطبیق کیسے کریں۔ حسین۔ ا۔ ع۔ الریاض جواب :یہ دونوں قول صحیح ہیں جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث صحیحہ سے ثابت ہیں ۔ اور وہ یہ
Flag Counter