Maktaba Wahhabi

39 - 249
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کو مسجد میں داخل کرنے کی حکمت سوال: یہ تو معلوم ہے کہ مساجد میں مردے دفن کرنا جائز نہیں اور جس مسجد میں قبر ہو ، وہاں نماز جائز نہیں ۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے بعض صحابہ کی قبروں کو مسجد نبوی میں داخل کرنے کی کیا حکمت ہے؟! جواب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’ اللہ تعلای یہود و نصاری پر لعنت کرے انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنالیا‘‘ اس حدیث کی صحت پر شیخین کا اتفاق ہے نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بھی ثابت ہے جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ام سلمہؓ اور ام حبیہ دونوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک کنیسہ کا ذکر کیا جو انہوں نے سرزمین حبشہ دیکھا تھا اور اس کنیسہ میں تصاویر تھیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أُولئکَ إِذا مَاتَ فِیھم الرّجُلُ الصّالحُ بَنَوا علی قبرہ مسجداً، واصوَّرُوا فیہ تِلْک الصُّوَر، أُوْلئِک: شِرَ ارُ الخلْقِ عِنّداللّٰه )) (متَّفقٌ علیہ) ’’ ان لوگوں میں جب کوئی نیک آدمی فوت ہو جاتا تووہ اس کی قبر پر مسجد تعمیر کر لیتے او راس بزرگوں کی تصویریں بنادیتے۔ یہ لوگ اللہ کے ہاں بدترین مخلوق ہیں‘‘ اور مسلم نے بھی اپنی صحیح میں جندب بن عبداللہ بجلی سے روایت کیا ہے، وہ کہتے ہے کہ میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: بیشک اللہ نے مجھے خلیل بنایا ہے جیسا کہ ابراہیم علیہ السلام کو دوست بنایا اور اگر میں اپنی امت میں سے کسی کو دوست بنا تا توابوبکر کو بناتا۔ خوب سن لوکہ تم سے پہلے لوگوں نے اپنے انبیاء اور بزرگوں کی قبروں کو مساجد بنالیا۔ خوب سن لو۔تم قبروں کو مسجد یں نہ بنانا۔ میں تمہیں اس کام سے منع کرتا ہوں‘‘ مسلم میں جابر رضی اللہ عنہ یہ بھی روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کو پختہ بنانے، ان پر بیٹھنے اور ان پر تعمیر کرنے سے منع فرمایا ہے۔ یہ احادیت صحیحہ اور دوسری جو اس معنی میں اوارد ہیں سب کی سب قبروں پر مسجدیں بنانے اور ان پر گنبد بنانے اور انہیں پختہ کرنے کی حرمت پر دلالت کرتی ہیں کیونکہ یہ باتیں شرک اور اللہ کو چھوڑ کر قبر کے باسیوں کی عبادت کا سبب بنتی ہیں جیسا کہ پہلے بھی ہوتا رہا اور اب بھی ہو راہا ہے لہٰذ مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ جہاں کہیں بھی ہوں ایسی باتوں سے بچیں ، جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے ورنہ وہ لوگوں کی اکثرت کے فعل سے دھوکہ میں پڑجائیں گے ۔ کیونکہ حق مومن کی گم شدہ چیزہے جہاں اسے پاتا ہے اسے قبول کر لیتا ے اور حق کتاب و سنت کی دلیل سے ہی پہنچاتا
Flag Counter