Maktaba Wahhabi

82 - 249
کیا سورج طلوع ہونے پر نماز چاشت جائز ہے؟ سوال:…جو شخص نماز فجر کے بعد مسجد میں رہے کیا اسے جائز ہے کہ وہ سورج طلوع ہونے پر چاشت کی نماز کی دو رکعت ادا کرلے۔ اس نماز کی ادائیگی کا مشروع اور مسنون وقت کیا ہے؟ صلاح۔س۔ ا۔ منطقہ جنوبیہ جواب:…نماز چاشت کا وقت اس وقت شروع ہوتا ہے جب سورج نیز ہ بھر بلند ہوجائے اورزوال سے قبل تک باقی رہتا ہے اور افضل وقت وہ ہے جب دھوپ تیز ہوجائے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے وقت کے متعلق فرمایا: ((صلاۃُ الأوَّابین حینَ ترمُض الفِصَالُ۔)) ’’ صلوۃ الووابین کا وقت وہ ہے جب اونٹوں ے بچے اپنے قدموں (ٹاپ) تلے تپش کو محسوس کریں،، اسے مسلم نے اپنی صحیح میں روایت کیا اور ’’ ترمض‘‘ کے معنی ہیں جب سورج گرمی تیزہوجائے اور فصال، فصیل کی جمع ہے بمعنی اونٹوں کے بچے ۔ اور جوشخض مسجد میں رہے اس کے لیے بھی مستحب یہی ہے کہ جب سورج بلند ہوجائے ، اس وقت دو یا زیادہ رکعتیں ادا کریے۔ کیونکہ اس بار کی حادیث میں یہی بات مذکور ہے۔ کیا نمازی فرض نماز میں دعا کرسکتا ہے؟ سوال:…کیانمازی کے لیے اپنی فرض نماز میں دعا کرنا جائز ہے؟ مثلا ارکان بجالانے کے بعد جیسے سجدہ میں سبحانَ اللہ کے بعد الّھمَّ اغْفِرْلی وارْحَمْنِی، وغیْرُ ذلک۔ فہد۔ ع۔ ع۔ الریاض جواب: …مومن کے لیے مشروع ہے کہ وہ اپنی نماز میں دعا کے مقامات پر دعا کرے، خواہ نماز فرض ہویا نفل ہو۔ نماز میں دعا کے مقامات یہ ہیں ۔ سجدہ میں اور دوسجد وں کے درمیان جلسہ میں اور نماز کے آخری تشہد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر دور پڑھنے کے بعد اور سلام پھیرنے سے پہلے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثا بت ہے کے آپ دنوں سجدوں کے درمیان جسلہ مغفرت طلب ک رتے تھے اور یہ بھی ثابت ہے کہ آپ دونوں سجدوں کی درمیان یہ دعا پڑھا کرتے تھے’’ اے اللہ مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے راہ راست پر قائم رکھ ، میری اصلاح فرمای، مجھے رز ق عطا فرما اور مجھے میں رکھ ، نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter