Maktaba Wahhabi

72 - 249
جواب دیا۔’’ ہاں آپ نے فرمایا’’ ایسا مت کرو۔ صرف فاتحہ الکتاب پڑھ لیا کرو کیونکہ جس نے فاتحہ نہ پڑھی اس کی نماز نہیں ہوتی‘‘ اس حدیث کو ابوداؤد نے اسناد حسن سے نکالا ہے۔ اگر امام جہری نماز میں سکتہ نہیں کرتا تو مقتدی اپنے امام کی قراء ت کے ساتھ ساتھ ہی دل میں پڑھ لے تاکہ دونوں مذکورہ حدیثوں پر عمل ہوجائے۔ اگر مقتدی سورہ فاتحہ پڑھنا بھول جائے یا سے سورۂ فاتحہ کے وجوب کا علم ہی نہ تو فاتحہ اس سے ساقط ہوجائے گی جیسے کوئی شخص مسجد میں آئے اور امام رکوع کی حالت میں ہوا اور وہ اس کے ساتھ رکوع میں شامل ہوجائے تو علماء کے دو اقوال میں سے صحیح ترقول کے مطابق اس کی رکعت ادا ہوگئی اور اکثر اہل علم کا یہی قول ہے اس کی دلیل ابو بکر ثقفی رضی اللہ عنہ والی حدیث ہے کہ وہ مسجد میں آئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں تھے۔ ابو بکرثقفی رضی اللہ عنہ نے صف میں شامل ہونے سے پہلے رکوع کی پھر صف میں شامل ہوئے ۔ سلام کے بعدنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ((زادَکَ اللّٰہُ حِرْصاً ولا تعُدْ)) اور آپ نے انہیں اس رکعت کی قضا کا حکم نہیں دیا اسے بخاری نے اپنی صحیح میں روایت کیا۔ ایک شخص مسجد میں آیا تو دیکھا کہ لوگ تروایح کی نماز پڑھ رہے ہیں اب کیا وہ عشاء کی نیت سے ان کے ساتھ پڑھ سکتاہے؟ سوال:…ایک شخص باجماعت نماز کے لیے آیا اور دیکھا کہ لوگ نماز تروایح پڑھ رہے ہیں اور وہ یہ بات جانتا ہے ۔ اب کیا وہ عشاء کی نیت کے رکے ان کے ساتھ نماز پڑھ لے یا اکیلا پڑھے؟ مطلق۔ع۔ ا۔ جواب:…علماء کے دوقوال میں سے صحیح تر قول کے مطابق اگر وہ عشاء کی نیت سے ان کے ساتھ نماز ادا کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں جب امام سلام پھیرے تو وہ اپنی نماز مکمل کرے۔ جیساکہ صحیحین میں معاذ کے بن جبل رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھتے پھر اپنی قوم کے ہاں جاکر یہی عشاء ک نماز انہیں پڑھاتے اور اس بات کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ناپسند نہیں فرمایا،جو اس بات پر دلیل ہے کہ فرض نماز اد اکرنے والا مقتدی ایسے امام کے پیچھے پڑھ سکتا ہے جو خود نفل ادا کررہا ہو۔ نیز صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز خوف کی بعض صورتوں میں ایک گروہ کو دورکعت نمازپڑھائی ، پھر دوسرے گوہ و دورکعت پڑھائی۔ پہلی بار کی آپ کی دو رکعت نماز آپ کے فرض تھے اور دوسری بار آپ کے نفل تھے جبکہ مقتدی اپنی فرض نماز ادا کررہے تھے۔
Flag Counter