Maktaba Wahhabi

203 - 249
عقیدہ اور اخلاق میں بگاڑ کا سخت خطرہ ہے۔ لہٰذا اس جزیرہ کے سب مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کسی غیر مسلم کو خدمت یا کام کے لیے نہ بلائیں اور ان کے اختلاط سے مسلمان مردوں اور عورتوں کے عقیدہ واخلاق کو جو عظیم نقصان ہوگا، انہیں اپنے ہاں بلا کر اس مترتب ہونے والے نتیجہ سے بچیں۔ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مسلمانوں کو ان سے بے نیاز رہنے اور ان کے شر سے عافیت میں رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ کہ وہی فیاض اور کریم ہے۔ میرے پاس غیر مسلم خادمائیں ہیں، کیا میں ان سے پردہ کروں اور کیا میرے لیے جائز ہے کہ میں انہیں ان کے دین کے نقائص سے آگاہ کروں؟ سوال:… ہمارے گھر میں غیر مسلم نوکرانیاں ہیں، کیا مجھ پر واجب ہے کہ میں ان سے پردہ کروں؟ اور کیا میرے لیے یہ جائز ہے کہ وہ میرے کپڑے دھوئیں اور میں ان سے نماز ادا کروں؟ اور کیا میرے لیے جائز ہوگا کہ میں ان پر ان کے دین کے عیوب ونقائص بیان کروں اور انہیں کھول کر وہ باتیں بتاؤں جو دین حنیف کو ممتاز کرتی ہیں۔‘‘(ام سلمہ) جواب:… علماء کے دو اقوال میں سے صحیح تر قول کے مطابق آپ پر ان سے پردہ کرنا واجب نہیں۔ جیسا کہ باقی عورتوں سے واجب نہیں۔ اور ان کے کپڑے یا برتن دھونے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ لیکن اگر وہ اسلام نہ لائیں تو ان کے عقد ختم کر دینا واجب ہے۔ کیونکہ یہ جائز نہیں اس جزیرۃ العرب میں اسلام کے علاوہ کوئی اور دین باقی رہے اور یہ بھی جائز نہیں کہ خدمت کے لیے یا کام کے لیے مسلمانوں کے علاوہ دوسرے لوگ یہاں لائے جائیں۔ خواہ مرد ہوں یا عورتیں۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جزیرہ سے مشرکوں کو نکال دینے کی وصیت فرمائی تھی تا کہ یہاں دو دین نہ رہیں۔ کیونکہ یہا سلام کا گہوارہ اور شمس رسالت کے طلوع ہونے کا مقام ہے۔ لہٰذا یہ جائز نہیں کہ یہاں دین حق یعنی اسلام کے سوا کوئی اور دین باقی رہے… اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو حق کے اتباع اور اس پر ثبات کی، غیر مسلموں کو اسلام میں داخل ہونے کی اور جو اس کی مخالفت کریں، انہیں چھوڑنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آپ کے لیے انہیں اسلام کی دعوت دینا اور اس کے محاسن بیان کرنا مشروع ہے اور یہ وضاحت بھی بھی کہ ان کے دین میں کیا کچھ نقائص اور حق کی مخالفت ہے۔ نیز یہ کہ شریعت اسلامیہ تمام شریعتوں کی ناسخ ہے اور یہ کہ اسلام ہی وہ دین حق ہے جسے دے کر اللہ تعالیٰ نے تمام رسولوں کو مبعوث فرمایا اور ان کے ساتھ کتاب نازل کی
Flag Counter