Maktaba Wahhabi

123 - 249
جس کو صاحب مال نے مخصص نہیں کیا تھا۔ اس کا کیا حکم ہے؟ (خالد۔ ح۔ الریاض) جواب:… بہتر اور محتاط صورت تو یہی ہے کہ رقم دینے والے نے جس خاص کام کے لیے رقم دی ہے، اسی کام میں خرچ ہو جبکہ وہ کام مشروع ہو۔ جیسا کہ طہارت خانے اور وضو کرنے کی جگہیں یا کوئی اور مباح کامہو۔ لیکن اگر تعمیر مسجد کمیٹی یہ دیکھے کہ اس کام سے مسجد کی تعمیر زیادہ ضروری ہے اور وہ اس میں خرچ کر دے تو اس میں بھی انشاء اللہ کوئی حرج نہیں۔ کیونکہ نفع کے لحاظ سے تعمیر مسجد کا کام بہر حال مسجد کے اردگرد وضو کی جگہیں بنانے سے افضل واعظم ہے اور یہاں یہی بات ہے۔ کیونکہ مسجد کی تعمیر ہی مقصود اول ہے اور طہارت خانوں کی تعمیر تو نمازیوں کی کثرت اور نماز کی ادائیگی کی سہولت کی خاطر وسائل واعانت کے باب سے ہے… اور توفیق دینے والا تو اللہ تعالیٰ ہی ہے۔
Flag Counter