Maktaba Wahhabi

76 - 363
سال دو سال قیام کیا ہو اور آپ کی معیت میں ایک دو غزوات میں شریک ہوئے ہوں۔‘‘ [1] افسوس کہ سعید بن المسیب رحمہ اللہ کی طرف اس قول کی نسبت بھی حسب سابق قطعاً درست نہیں ہے کیونکہ اس کی حکایت کرنے والا راوی بھی وہی کذاب واقدی ہے۔ پس جب اس قول کی نسبت ہی سعید بن المسیب رحمہ اللہ کی جانب درست نہیں ہے تو کسی شخص کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں ایک دو سال مقیم رہنے یا ایک دو غزوات میں شریک ہونے کی شرط کیوں کر درست تسلیم کی جا سکتی ہے؟ پھر یہ قول محدثین کرام کی متفقہ رائے کے خلاف اصولیین کے قول کے مشابہ ہے اور یہ وہ چیز ہے جو اس قول کی آں رحمہ اللہ کی جانب نسبت کو مزید مشکوک بنا دیتی ہے۔ اس قول پر تفصیلی بحث باب رواں کے حصہ اول میں ’’صحابی کی اصطلاحی تعریف‘‘ (تیسرا قول) کے تحت گزر چکی ہے۔ آگے چل کر جناب اصلاحی صاحب بزعم خود محدثین کے تیسرے گروہ کی رائے یوں نقل فرماتے ہیں: تیسرے گروہ کی رائے: اس سلسلہ میں صاحب ’’الکفایۃ فی علم الروایۃ‘‘ نے ایک اور محقق کا قول بھی نقل کیا ہے، جس کی حیثیت ایک محاکمہ کی ہے، جس سے مسئلہ کی صحیح نوعیت بالکل واضح ہو جاتی ہے وہ یہ ہے: ’’لا خلاف بين أهل اللغة في أن القول صحابي، مشتق من الصحبة، و أنه ليس بمشتق من قدر منها مخصوص، بل هو جار علي كل من صحب غيره قليلا كان أو كثيرا – ومع ذلك فقد تقرر للأمة عرف في أنهم لا يستعملون هذه التسمية إلا فيمن كثرت صحبته و اتصل لقاؤه، ولا يجرون ذلك علي من لقي المرء ساعة و مشي معه خطي، و سمع منه حديثا، فوجب لذلك أن لا يجري هذا الاسم في عرف الاستعمال إلا علي من هذه حاله، ومع هذا فإن خبر الثقة الأمين عنه مقبول و معمول به، وإن لم تطل صحبته ولا سمع منه إلا حديثا واحدا--‘‘ اہل لغت میں اس باب میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ ’صحابی‘ ’صحبة‘ کے مادہ سے مشتق ہے اور اس میں صحبت کی کسی خاص مقدار کا اعتبار نہیں ہے، بلکہ قلیل یا کثیر، دونوں قسم کی صحبت مراد ہو سکتی ہے۔ اس وجہ سے باعتبار لغت ہر وہ شخص صحابی سمجھا جا سکتا ہے جس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت حاصل ہوئی ہو، خواہ قلیل ہو یا کثیر، لیکن اس کے باوجود یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس امت میں یہ بات عرف کی حیثیت حاصل کر چکی ہے کہ لفظ ’صحابی‘ اس شخص کے لئے بولا جاتا ہے جس نے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادہ صحبت اٹھائی ہو، جن کی ملاقات مسلسل رہی ہو۔ اس شخص کے لئے یہ لفظ استعمال نہیں ہوتا جو کبھی کچھ دیر کے لئے مل لیا ہو یا چند قدم ساتھ چل لیا ہو یا آپ سے کوئی بات سن
Flag Counter