Maktaba Wahhabi

342 - 363
ابن عدی رحمہ اللہ نے ’’مقدمۃ الکامل فی الضعفاء‘‘[1]میں، رامہرمزی رحمہ اللہ نے ’’المحدث الفاصل‘‘[2]میں اور ابن عبدالبر رحمہ اللہ نے ’’جامع بیان العلم و فضلہ‘‘[3]میں بھی اس طرح کے متعدد آثار و اقوال روایت کئے ہیں۔ اگر ان تمام چیزوں کا کھلے ذہن سے مطالعہ کیا جائے تو ہم اسی نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ ہمارے سلف و صالحین رحمہم اللہ نے عہد تدوین تک سنت نبوی کو ہر طرح کے نقائص سے محفوظ رکھنے میں کسی طرح کی کوتاہی یا سہل نگاری سے کام نہیں لیا بلکہ اس کے حفظ و ضبط اور نقل و ادا میں ہر ممکن احتیاط و طریقہ کو استعمال کیا ہے، پس کوئی وجہ نہیں کہ صحاح و مسانید میں جو صحیح احادیث مدون ہیں ان کے حفظ و ضبط و ادا کے متعلق آج خواہ مخواہ کسی طرح کے شک و شبہ میں مبتلا ہوا جائے۔ خلاصہ کلام یہ کہ سنت نبوی الحمدللہ آج بھی اصل الفاظ نبوی یا اس کے قریب تر الفاظ و ترکیب کے ساتھ اور معنوی اعتبار سے قطعاً انہی تمام صفات کے ساتھ محفوظ ہے جو اس کے محفوظ ہونے کے لئے ضروری ہیں، واللہ اعلم۔ •••
Flag Counter