حاجی خلیفہ رحمہ اللہ (م 1067ھ) حدیث کی اصطلاح میں ’’جرح و تعدیل‘‘ کی تعریف یوں بیان فرماتے ہیں:
’’یہ وہ علم ہے جس میں رواۃ پر جرح اور ان کی تعدیل کے لئے مخصوص الفاظ کے ساتھ بحث کی جاتی ہے‘‘۔ [1]
حافظ ابن الصلاح رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’محدثین کی اصطلاح میں یوں راویوں پر عادل و ضابط ہونے کے حکم لگانے کو تعدیل کہتے ہیں۔ عادل اس راوی کو کہا جاتا ہے جس کے اندر عدالت کی صفات پائی جاتی ہوں یعنی یہ کہ راوی مسلمان، عقلمند، بالغ، پرہیزگار، حسن اخلاق اور اچھے کردار کا حامل ہو، مغفل نہ ہو‘‘۔ [2]
حافظ زین الدین عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’فهو من أجل أنواع الحديث فإنه المرقاة إلي التفرقة بين صحيح الحديث و سقيمه‘‘ [3]
آں رحمہ اللہ ایک اور مقام پر فرماتے ہیں:
’’هذا من أجل نوع و أفخمه فإنه المرقاة إلي معرفة صحة الحديث و سقمه و لأهل المعرفة بالحديث‘‘ [4]
ابو عبداللہ عبدالرحمان بن ابی حاتم الرازی رحمہ اللہ (م 327ھ) نے یوسف بن الحسین الرازی الصوفی کے اس سوال پر کہ جرح و تعدیل کیا ہے؟ فرمایا تھا:
’’أظهر أحوال أهل العلم من كان منهم ثقة أو غير ثقة‘‘ [5]
علامہ ابن خلدون رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’ومن علوم الأحاديث النظر في الأسانيد و معرفة ما يجب العمل به من الأحاديث بوقوعه علي السند الكامل الشروط لأن العمل إنما وجب بما يغلب علي الظن صدقه من أخبار رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم فيجتهد في الطريق التي تحصل ذلك الظن وهو بمعرفة رواة الحديث بالعدالة والضبط و إنما يثبت ذلك بالنقل عن أعلام الدين بتعديلهم و براءتهم من الجرح والغفلة و يكون لنا ذلك دليلا علي القبول أو الترك‘‘ [6]
|