ترجمہ:’’ یقینا جس وقت زمین کوٹ کوٹ کر برابر کردی جائے گی ،اور تیرا رب خود آجائے گا اورفرشتے صفیں باندھ کر (آجائیں گے) ‘‘ ( الفجر: ۲۱) … شر ح … ’’کَلاَّ ‘‘ کلمہ زجر وتوبیخ ہے، جس سے ماقبل ذکر کیئے گئے کسی جرم پر زجر وتوبیخ (ڈانٹ ڈپٹ)کرنامقصود ہوتاہے ۔یہاں جن باتوں پر ڈانٹنا مقصود ہے وہ یتیم کا عدمِ اکرام ،مسکین کو کھانا کھلانے کی عدمِ ترغیب،وراثت کا مال کھاجانا اور ورثاء کو ان کے حق سے محروم کردینا اور مال سے شدید ترین محبت کرنا ہے۔ ’’ اِذَا دُ کَّتِ الْاَرْضُ دَ کًّا دَ کًّا‘‘ یعنی جب زمین کو بار باراورمسلسل حرکت دی جائے گی حتی کہ زمین پر قائم تمام عمارتیں وپہاڑ وغیرہ منہدم ہوجائیںگے ،اور ہر چیز روئی کے ذرات کی طرح اڑتی پھرے گی۔ ’’وَجَائَ رَبَُّکَ‘‘یعنی اللہ تعالیٰ بذاتِ خود بندوں کے درمیان فیصلے کرنے کیلئے آجائے گا ’’وَالْمَلَکُ‘‘جنس ملائکہ مراد ہے ،(یعنی فرشتے بھی آجائیں گے) ’’صَفًّا صَفًّا‘‘یعنی فرشتے صفیں بناکر انسانوں اور جنوں کو گھیرے میں لئے ہوئے ہوں گے ،ہر آسمان کے فرشتوں کی ایک صف ہوگی، اس طرح کل سات صفیں ہوگی جو زمین اور اس کے تمام باشندوں کا احاطہ کئے ہونگی۔ { وَیَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَائُ بِالْغَمَامِ وََنُزِّلَ الْمَلَا ئِکَۃُ تَنْزِیْلاً } ( ا لفرقان: ۲۵) ترجمہ:’’ اور جس دن آسمان (نورکے)بادلوںسے پھٹ جائیگا اور فرشتے لگاتار اتارے جائیں گے‘‘ … شر ح … اس سے قیامت کا دن مراد ہے، یعنی قیامت کے دن آسمان پھٹ جائیں گے۔ ’’بِالْغَمَامِ‘‘ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |