’’الْحَیُّ ‘‘یعنی وہ کمالِ حیات کی صفت سے متصف ہے، اس کیلئے ازل سے ابد تک دوام وبقاء ہے ،اس پر کسی صورت فناء طاری نہیں ہوگا۔ ’’الْقَیُّوْمُ ‘‘یعنی وہ ایسی ذات ہے جو قائم بنفسہ ہے ،اور تمام مخلوقات کو قائم رکھے ہوئے اور سنبھالا دیئے ہو ئے ہے ،چنانچہ وہ اپنی خلق سے بے نیاز ہے ،البتہ پوری خلق ہر لحظہ اس کی محتاج ہے ۔ بعض احادیث سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ’’ الْحَیُّ القیوم ‘‘اللہ تعالیٰ کا وہ اسمِ اعظم ہے کہ جب بھی اس کے واسطے ووسیلے سے اللہ تعالیٰ سے دعامانگی جائے گی ،اللہ تعالیٰ قبول فرمائے گا ،اور جب بھی سوال کیا جائے گا عطا فرمائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صفت ’’الْحَیُّ ‘‘تمام صفاتِ ذاتیہ پر دال ہے ،جبکہ صفت ’’القیوم‘‘ تمام صفتِ فعلیہ کی مظہر ہے ،گویا اللہ تعالیٰ کی تمام صفاتِ انہی دو عظیم الشان اور بابرکت ناموں پر دائر وراجع ہیں ۔ ’’لَا تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَانَوْمٌ ‘‘اللہ تعالیٰ کی کمالِ قیومیت اس امر کی متقاضی ہے کہ اسے نہ تو نیند آتی ہے اور نہ اُونگھ ۔ واضح ہو کہ ’’ سِنَۃٌ ‘‘ہلکی نیند کو کہتے ہیں جو صرف آنکھوں میں ہوتی ہے ’’ السِنَۃ‘‘ کا مترادف ’’ النعاس‘‘ ہے۔ جبکہ’’النوم‘‘سے مراد گہری نیند ، یہ اونگھ سے اقویٰ ہوتی ہے،اور یہ دل کے اندر ہوتی ہے ،نیند کوموت کا بھائی کہا جاتا ہے۔ ’’لَہٗ مَافِی السَّمٰوَاتِ وَمَافِی الْاَرْضِ ‘‘یعنی آسمانوں اور زمینوں کی ہر چیز کا مالک بھی اللہ تعالیٰ ہے اور خالق بھی ،ہر چیز اس کی غلام ہے۔ گویا اللہ تعالیٰ عالم علوی وسفلی دونوں کا تنہا مالک وخالق ہے ۔ ’’ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗ إِلَّا بِإِذْنِہٖ‘‘یعنی اللہ تعالیٰ کے پاس ،اس کے امر واذن کے |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |