Maktaba Wahhabi

43 - 134
ترجمہ: تو اسے کھا سکتاہے، مجھے اپنی زندگی کی قسم ! کچھ وہ لوگ ہیں جو غلط دم کرکے کھاتے ہیں لیکن تونے صحیح دم کرکے کھایا ۔ ٹیلی فون کے ذریعے دم کرنے کا حکم؟ ضروری ہےکہ مریض پر دم بلا واسطہ اور براہ راست ہو، چنانچہ لاؤڈا سپیکر یا ٹیلی فون کے ذریعے دم کرنا صحیح اور درست نہیں ہے، کیونکہ ایساکرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقۂ دم ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے طریقے اور احسان کے ساتھ ان کی پیروی کرنے والوں (تابعین اور اتباع تابعین وغیرہ) کے طریقہ ٔ دم کے خلاف ہے[1]۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو شیاطین و حاسدین کے شر سے اپنی پناہ میں رکھے۔ آمین۔ وصلی اللہ علی نبینا محمد و علی آلہ و صحبہ و سلم
Flag Counter