[علیکم بسنتی وسنۃ الخلفاء الراشدین المھدیین من بعدی ۔ تمسکوا بھا وعضوا علیھا بالنواجذ ۔ وإیاکم ومحدثات الأمور ؛ فإن کل بدعۃ ضلالۃ] ترجمہ:[ تم میری سنت اور میرے بعد خلفاء راشدین جو کہ ہدایت پر ہیں کی سنت کی پیروی کو لازم کرلو، اسے مضبوطی سے پکڑلو اور اسے اپنی داڑھوں میں دبالو اور اپنے آپ کو نئے نئے امور سے بچاؤ کیونکہ ہر بدعت گمراہی ہے] (احمد، ابوداؤد، ترمذی، ابن ماجہ، امام ترمذی نے اس حدیث کو حسن صحیح کہا ہے) اس صفت کے ذکر سے شیخ رحمہ اللہ کی غرض یہ ہے کہ اہل السنۃ بالعموم سابقین اولین مہاجرین وانصار کے طریقہ کی پیروی کرتے ہیں البتہ بالخصوص وہ خلفائے راشدین کے طریقہ کی پیروی کرتے ہیں کیونکہ اس حدیث میں خلفائے راشدین کے طریقہ کی پیروی کرنے کی خصوصی وصیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے موجود ہے اور اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خلفائے راشدین کی سنت کو اپنی سنت سے ملادیا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ خلفائے راشدین کی یا ان میں سے کسی ایک کی سنت سے عدول کرنا کسی طورپر جائز نہیںہے۔ خلفائے راشدین سے مراد خلفائے اربعہ ابوبکر ،عمر، عثمان اور علی رضی اللہ عنہم ہیں ۔ ’’راشد‘‘ وہ شخص ہوتا ہے جو حق کو جان لے اور اس پر عمل کرے ،اس کی ضد ’’الغاوی‘‘ ہے یہ وہ شخص ہے جو حق کو جان لے لیکن اس پر عمل نہ کرے۔’’المھدیین‘‘ وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے حق کی طرف ہدایت فرمائی ہو یعنی ہدایت یافتہ لوگ۔ ’’تمسکوا‘‘ ای ’’الزموھا‘ یعنی لازم پکڑ لو۔ ’’عضوا علیھا بالنواجذ ‘‘ ’’النواجذ‘ آخری ڈارھ کو کہا جاتا ہے یعنی سنت پر اپنی داڑھیں گاڑھ لو یہ سنت کو انتہائی مضبوطی سے پکڑنے سے کنایہ ہے ’’محدثات الأمور‘‘ نئے نئے کام ہیں بدعتیں۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |