یہ اُمت بہترین اُمت اور اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ برگزیدہ امت ہے، اور صحابہ کرام اس اُمت کا بہترین طبقہ ہیں۔ عبارت کی تشریح …شرح… شیخ رحمہ اللہ نے اس کلام میں دوباتیں بیان فرمائی ہیں: اولاً: صحابہ اور اہل بیت کے متعلق اہل السنۃ والجماعۃ کا موقف اور یہ موقف، افراط وتفریط اورغلو وجفاء کے مقابل اعتدال اور وسطیت پر مبنی ہے ،اہل السنۃ جمیع مؤمنین سے محبت رکھتے ہیں خصوصاً سابقین اولین مہاجرین وانصار اور جو احسن طورپر ان کے نقشِ قدم پر چلتے رہے، اور اہل بیت سے بھی محبت رکھتے ہیں، صحابہ کی قدر ومنزلت اور ان کے فضائل ومناقب کو پہچانتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے جو حقوقِ اہل بیت مقرر فرمائے ہیں ،کی رعایت کرتے ہیں۔اور روافض کے طرزِ عمل سے اظہار برأت کرتے ہیں جو صحابہ کرام کو گالیاں دیتے ہیں اور ان پر طعن کرتے ہیں اور علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور اہل بیت کے حق میں غلو کرتے ہیں۔اور نواصب کے طرزِ عمل سے بھی اظہارِ برأت کرتے ہیں، یہ لوگ اہل بیت سے عداوت رکھتے ہیں، ان کی تکفیر کرتے ہیںاور ان پرطعن کرتے ہیں۔ صحابہ اور اہل بیت کے متعلق اہل السنۃ والجماعۃ کے مذہب کا پہلے ذکر ہوچکا ہے ،یہاں پر بیان کرنے کا مقصد انحراف کا شکار مخالفین کے ساتھ مقارنہ ہے۔ ثانیاً: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مابین ہونیوالی لڑائیوں کی وجہ سے ان میں پیدا ہونیوالے اختلاف اور ان کی طرف منسوب بعض لغزشوں اور …کے سلسلہ میں اہل السنۃ والجماعۃ کا موقف کیونکہ ۔ کیونکہ دین دشمنوں نے ان باتوں کی ان میں طعن کرنے اور ان کی عیب جوئی کرنے کاذریعہ بنایا ہوا ہے ،جیسا کہ بعض متأخرین اور عصرِ حاضر کے قلمکاروں (مصنفین) کا معاملہ ہے کہ انہوں |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |