فرمائیں گے، شفاعت کی یہ قسم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہے،کیوں کہ اللہ تعالیٰ یہ خبر دے چکا ہے کہ کافروں کو کسی کی شفاعت نفع نہیں دے گی،اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی بتاچکے ہیں کہ ان کی شفاعت صرف اہلِ توحید کیلئے ہوگی ۔اس لئے ابوطالب کے حق میں شفاعت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہے، اور وہ بھی صرف ابوطالب کیلئے۔شفاعت کی یہ تینوں قسمیں ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہیں۔ چوتھی شفاعت: اہل توحید میں سے گناہ گار جو جہنم کے مستحق بن چکے ہوں گے ان کے حق میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کہ انہیں جہنم میں داخل نہ کیا جائے۔ پانچویں شفاعت: اہل توحید میں سے گناہ گار جو جہنم میں داخل ہوچکے ہوں گے ان کے حق میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کہ انہیں جہنم سے نکالا جائے۔ چھٹی شفاعت: بعض اہل جنت کے رفعِ درجات کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت۔ ساتویں شفاعت: جن لوگوں کی نیکیاں اور بدیاں برابر ہوگی ان کے حق میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کہ انہیں جنت میں داخل کیا جائے۔ ایک قول کے مطابق یہ لوگ اہل اعراف ہیں۔ آٹھویں شفاعت: بعض مؤمنین کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کہ انہیں بلاحساب وعذاب جنت میں داخل کیا جائے ،جیسا کہ عکاشہ بن محصن کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی کہ یہ ان ستر ہزار افراد میں سے ہوجائے جو بلاحساب وعذاب جنت میں داخل ہوں گے۔ شفاعت کی ان پانچوں قسموں میں دیگر انبیاء ،ملائکہ ،صدیقین اور شہداء بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے شریک ہیں۔ کیونکہ ادلہ شرعیہ سے یہ شفاعات ثابت ہیں، اس لئے اہل السنۃ والجماعۃ شفاعت کی ان تمام قسموں کی مانتے ہیں، البتہ شفاعت کیلئے دو شرطیں لازمی ہیں: پہلی شرط: شافع کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے شفاعت کرنے کی اجازت ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:{ مَنْ ذَاالَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗ اَلاَّ بِاِذْنِہٖ } (البقرۃ:۲۵۵) |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |