{ وَرَحْمَتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْ ئٍ } (اعراف:۱۵۶) ترجمہ’’اور میری رحمت تمام اشیاء پر محیط ہے‘‘ (۲) اللہ تعالیٰ کی وہ رحمت جو اللہ تعالیٰ کی طرف اس طرح منسوب کی جاتی ہے جیسے مخلوق کی خالق کی طرف ۔ اس اعتبار سے اس حدیث میں رحمت کی دوسری قسم یعنی رحمت ِمخلوقہ مراد ہے، صحیح مسلم کی حدیث ’’خلق اللّٰه مائۃ رحمۃ‘‘ (یعنی اللہ تعالیٰ نے سورحمتیں پیدا فرمائیں) میں رحمتِ مخلوقہ ہی مراد ہے ۔اس دعا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے مریض پر رحمت مخلوقہ کے انزال کی استدعا کی ہے تاکہ اس رحمت کے ذریعے مریض شفایاب ہوجائے۔ شاہد حدیث: اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کیلئے علوکا اثبات ہے،اوریہ کہ اللہ تعالیٰ آسمانوں پر ہے۔اور علو، اللہ تعالیٰ کی صفتِ ذاتیہ ہے ۔ اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کی ربوبیت الوہیت قدسیت ،اس کے علو ،ا مر اور رحمت کو وسیلہ بنایا گیا ہے۔ نیز اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور شفاء طلب کی گئی ہے۔ [ألا تأمنونی وأنا أمین من فی السماء ] ترجمہ:[ کیا تم مجھے امین نہیں سمجھتے حالانکہ میں تو اس ذات کی طرف سے امین ہوں جو آسمانوں پر ہے ] (بخاری ومسلم) …شرح… مالِ غنیمت کی تقسیم کے موقعہ پر کسی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقسیم پر اعتراض کیا تو اس موقعہ پر آپ نے فرمایا :ألا تأمنونی …… |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |