ترجمہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مریض کیلئے یہ دم سکھلایا’’ائے ہمارے رب جو کہ آسمان میں ہے، تیرا نام پاک ہے،آسمان وزمین میں تیرا امر ہے جس طرح آسمان میں تیری رحمت ہے اسی طرح زمین میں ا پنی رحمت نازل فرما،ہمارے بڑے اور چھوٹے سب گناہ معاف فرمادے ،تو نیک لوگوں کا رب ہے، اس تکلیف پر ا پنی رحمت وشفاء کا کچھ حصہ نازل فرما،اس دم سے مریض شفا یاب ہوجائے گا‘‘ (ابودائود(۳۸۹۲) عمل الیوم واللیلۃ للنسائی(۱۰۳۷)حاکم (۱/۳۴۴) …شرح… اس حدیث سے مریض پر دم کرنے کی مشروعیت ثابت ہورہی ہے بشرطیکہ وہ دم قرآن اور جائز ادعیہ پر مشتمل ہو، لیکن اگر وہ دم شرکیہ اعمال والفاظ پر مشتمل ہو تو پھر ممنوع ہے۔ اللہ تعالیٰ کے آسمان میں ہونے کا معنی آسمان کے اوپر ہونا ہے’’فی‘‘ بمعنی’’علی‘‘ ہے۔ جیسا کہ آیت کریمہ { فَسِیْحُوا فِی الْاَرْضِ } (التوبۃ:۲۰) ترجمہ:’’تم زمین پر چلو پھرو‘‘ میں’’ فی ‘‘بمعنی ’’علی‘‘ہے ،اور یہ بھی جائز ہے کہ ’’فی ‘‘ا پنے اصل معنی یعنی ظرف کیلئے ہو اس صورت میں’’السماء‘‘ مطلق علو کے معنی میںہوگا(پھر ترجمہ یوںہوگا:ہمارا رب جو بلندی میں ہے) ’’ تقد س اسمک ‘‘: اللہ تعالیٰ کے ناموں کے پاک ہونے کا مطلب ہے اس کے نام ہر قسم کے نقص سے پاک ہیں۔لفظ ’’اسم‘‘ مفرد ہے اور ضمیر مخاطب کی طرف مضاف ہے،اس طرح اس سے مراد اللہ تعالیٰ کے تمام نام ہونگے۔ آسمان وزمین میں اللہ تعالیٰ کے’’ امر‘‘ سے مراد امرِ کونی وقدری اور ا مرِشرعی ہے۔ا مرِکونی وقدری سے ہی جمیع مخلوقات وحوادث معرضِ وجود میں آتے ہیں ،اللہ تعالیٰ کا درج ذیل فرمان اسی قبیل سے ہے: |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |