Maktaba Wahhabi

71 - 360
3۔ شرعی قواعد واصول سے بھی کراہت طلاق کی تائید ہوتی ہے۔ ہدایۃ جو احناف کی معتبر فقہی کتاب ہے اس میں طلاق کی تعریف یوں ہے طلاق اس نکاح کو ختم کرنے والاذریعہ ہے جس پر دنیوی اوردینی فوائد مرتب ہوتے ہیں۔ المغنی میں حنابلہ کی طلاق کے بارے میں یہ رائے ہے:طلاق شوہر اور بیوی د ونوں کے لیے باعث ضرر اور تکلیف دہ اور نقصان دہ ہے۔ اگر یہ بلاعذر ہوتو حرام ہے ۔ ابن عابدین جو حنفی تھے فرماتے ہیں کہ طلاق اگر بغیر کسی عذر کے ہوتو اس میں کوئی فائدے کی صورت نہیں بلکہ بیوقوفی اورحماقت کا کام ہے۔ اور ایسی طلاق شرعاً ممنوع ہے۔ ان سب دلائل کی روشنی میں یہ بات واضح ہوتی ہے کہ طلاق واقعی ایک ناپسندیدہ عمل ہے اوروہ حدیث جس کا تذکرہ آپ نے اپنے سوال میں کیا ہے اور جو طلاق کو اللہ کے نزدیک سب سے ناپسندیدہ حلال شئی قراردیتی ہے ایک صحیح حدیث ہے۔
Flag Counter