Maktaba Wahhabi

217 - 360
دن اچھے کپڑے پہننا اچھے کھانے پکانا اورسرمہ لگانادراصل ایک بدعت ہے، جو حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کےقتل کرنے والوں نے ایجادکی۔ بہتر ہوگا کہ اس بدعت کا مختصر تاریخی تعارف بھی قارئین کے لیے پیش کردوں۔ اللہ تعالیٰ کی مرضی تھی کہ اس دسویں تاریخ کو حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہید کیے گئے۔ چنانچہ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کےمتبعین اور چاہنے والوں نے اسی دن کورنج والم کا دن قراردیا۔ بلکہ ا س سے بھی بڑھ کر اس پورےمہینے کو ماہِ ماتم بنا ڈالا۔ ہرقسم کی خوشیاں اور خوشیوں کی تقریبات اس مہینے میں اپنے اوپر حرام کرڈالیں اور ایسے ایسے اقدامات وحرکات ایجاد کیے جو ان کے رنج وغم کو ظاہر کرسکیں۔ ان کے برعکس وہ گروہ جس نے حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوشہید کیا تھا انہوں نے اس دن کو خوشی اور مسرت کا دن قراردیا اور ایسی ایسی بدعتیں ایجاد کیں جن سے مسرت کا اظہار ہوسکے۔ مسرت کے اظہار کو انہوں نے اللہ سے تقرب کا ذریعہ قراردے دیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنی طرف سے متعدد احادیث بھی گھڑ ڈالیں۔ یہ دونوں گروہ غلو اور تعصب کا شکار ہیں۔ حق یہ ہے کہ ہم تعصب کا شکار ہوکرایسے کام نہ کریں جن کی مثال حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اعمال میں نہ ملتی ہو۔ ہماری سلامتی اسی میں ہے کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کریں اور ایسے کاموں کو رواج نہ دیں جن میں اسلامی روح اور اتباع رسول کا وصف مفقود ہو۔ انہیں غلط رواجوں میں ایک رواج یہ ہے کہ حزن وغم کے اظہار کے لیے لوگ اس مہینے میں شادی بیاہ سے پرہیز کرتے ہیں۔ حالانکہ نہ کوئی حدیث ہے اور نہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم کا عمل کہ انہوں نے اس مہینے میں شادی سے منع کیا ہو۔ بلکہ اس کے برعکس محرم کا مہینہ ان چار محترم مہینوں میں سے ایک ہے جن کی فضیلت کا تقاضا یہ ہے کہ یہ مہینہ شادی وغیرہ کے لیے زیادہ موزوں ہو۔ ویسے اسلام کی نظر میں شادی کے لیے تمام مہینے یکساں ہیں۔
Flag Counter