Maktaba Wahhabi

41 - 158
اہل بیت کے حقوق: بلاشبہ اہل بیت سے محبت اور ان کا احترام ایک شرعی فرض ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اور میرے اہل بیت! میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارے میں اللہ کے خوف کی وصیت کرتا ہوں ، میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارے میں اللہ کے خوف کی وصیت کرتا ہوں ، میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارے میں اللہ کے خوف کی وصیت کرتا ہوں ، (یعنی اللہ سے ڈرتے ہوئے ان کے حقوق ادا کرنا) کیونکہ ان سے محبت کرنا آپ علیہ السلام سے محبت کا تقاضا ہے۔ اور اہل بیت سے محبت و عقیدت ان باتوں کا تقاضا کرتی ہے کہ: ۱۔ ان کی شان کے مطابق ان سے معاملات کرنا۔ ۲۔ آپ علیہ السلام پر درود بھیجتے وقت ان کے لیے بھی دعا کرنا۔ ۳۔ ان میں سے نیک لوگوں سے میل جول اور تعلق رکھنا اور ان کے ساتھ نشست و برخاست رکھنا اور ان سے اچھائی کو لینا اور ان کے ساتھ بھلائی کرنا اور ان کی دل جوئی کرنا، ان سے قریب ہونے کی رغبت ہونا اور ان میں شادی کر کے یا شادی کروا کر سسرالی رشتہ قائم کرنا۔ ۴۔ ان کی مدد کرنا، ان کے لیے خوب فیاضی و سخاوت سے خرچ کرنا ان کی مدافعت و حمایت کرنا اور ان کی اچھائیاں اور مناقب بیان کرنا۔ ۵۔ ان میں سے غیر صالحین کو وعظ و نصیحت کرنا اور ان پر شفقت و رحمت کرنا اور انہیں فضائل سے آراستہ پاکیزہ اہل بیت کے راستے پر چلنے کی دعوت دینا۔ ۶۔ آجری رحمہ اللہ نے فرمایا: ’’تمام مسلمانوں پر آپ علیہ السلام کے اہل بیت سے محبت، ان کا اکرام، احترام، ان کے ساتھ حسن سلوک، ان کی اذیتوں پر صبر کرنا اور ان کے لیے دعا کرنا واجب و لازم ہے۔‘‘
Flag Counter