Maktaba Wahhabi

96 - 158
کی مزدوری نہ دی۔‘‘ (اخرجہ البخاری) ایک ضروری تنبیہ: اس فصل میں وارد اکثر احادیث وہ ہیں جو غلاموں کے متعلق آئی ہیں ۔ چونکہ دور حاضر میں پوری دنیا سے غلامی ختم ہو چکی ہے اور بین الاقوامی معاہدہ طے پایا ہے کہ کسی کو غلام نہیں بنایا جائے گا۔ اس پر اسلامی ممالک نے بھی اتفاق کیا ہے لہٰذا اس معاہدے کی پاس داری اب ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ﴾ (المائدۃ: ۱) ’’اے ایمان والو! معاہدوں کو پورا کرو۔‘‘ لہٰذا اب ان احادیث کی تعلیمات سے مراد وہ خادم اور ملازم ہوں گے جن کے اوقات و اعمال ان کے مالک کی ملکیت ہوتے ہیں ۔
Flag Counter