Maktaba Wahhabi

67 - 158
پانچویں وصیت: حکمران کی اطاعت کی وصیت ۱۔ امام مسلم اور ابن حبان رحمہما اللہ نے حضرت ام الحصین رضی اللہ عنہا سے حدیث روایت کی ہے؛ وہ فرماتی ہیں کہ: میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع کیا تو میں نے اسامہ یا بلال رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی نکیل پکڑے جا رہے ہیں ۔اور ان میں سے دوسرے صحابی نے اپنے کپڑوں سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو گرمی سے بچانے کے لیے ڈھانپا ہوا ہے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرۂ عقبہ پہنچ کر وہاں رمی کی پھر وہاں سے روانہ ہوئے؛ تو لوگ آپ کا خطبہ سننے کے لیے ایک جگہ ٹھہر گئے جبکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر دائیں بغل کے نیچے سے اپنے بائیں کاندھے پر ڈال رکھی تھی۔ پھر آپ نے بہت ساری وصیتیں فرمائیں جن میں سے ایک یہ بھی تھی: ’’اگر تم لوگوں پر ناک کان کٹے، کالے غلام کو بھی امیر بنا دیا جائے جو تمہیں کتاب اللہ پر چلائے تو اس کا حکم سنو اور مانو۔‘‘ ۲۔ ترمذی، حبان اور حاکم نے حضرت امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے کہ وہ فرماتے ہیں : آپ علیہ السلام نے حجۃ الوداع کے موقع پر ہمیں خطبہ دیا تو ارشاد فرمایا: ’’اے لوگو! اپنے رب کا حکم بجا لاؤ اور اپنی پانچوں نمازیں (پابندی وقت کے ساتھ) پڑھو اور اپنے اموال کی زکاۃ دو اور اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو۔‘‘ …(اور ایک روایت میں ’’امراء کم‘‘ کے بجائے ’’ذا امرکم‘‘ کا لفظ ہے اور ایک روایت میں ’’ولاۃ امرکم‘‘ کا لفظ ہے؛ یعنی حکمرانوں کی اطاعت کرو تو ) … اپنے رب کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔‘‘ (قال الترمذی: حسن صحیح) ۳۔ احمد، ابو داؤد اور ترمذی نے حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے حدیث نقل کی ہے کہ وہ
Flag Counter