راستہ ہے یہ وہ کتاب ہے کہ جس نے اس پر عمل کیا اسے اجر ملا اور جس نے اسے قانون بنا کر فیصلہ کیا اس نے برملا عدل کیا اور جس نے اس قرآن کی طرف دعوت دی تو اس کی بھی بدلے میں سیدھے راستے کی طرف راہبری کی گئی۔‘‘ (البدایۃ و النہایۃ: ۱/۷) سنت کا مقام: سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شریعت اسلام کا دوسرا مآخذ و منبع ہے۔ سنت مطہرہ قرآن کی تفسیر اور اس میں جو مخفی احکام کی تشریح اور وضاحت کرتی ہے، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایاہے: ﴿وَ اَنْزَلْنَآ اِلَیْکَ الذِّکْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْہِمْ وَ لَعَلَّہُمْ یَتَفَکَّرُوْنَo﴾ (النحل: ۴۴) ’’اور ہم نے آپ کی طرف نصیحت اتاری تاکہ آپ لوگوں کو بتائیں جو ان کی طرف اتارا گیا ہے، (تاکہ یہ لوگ غور کریں )۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْئٍ فَرُدُّوْہُ اِلَی اللّٰہِ وَ الرَّسُوْلِ﴾ (النساء: ۵۹) ’’پس اگر تم کسی بات میں جھگڑو تو اسے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف لوٹاؤ۔‘‘ امام ابن عطیہ رحمۃ اللہ علیہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں : ’’ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں ان سے (اختلافی امر کے بارے میں ) پوچھنا اور ان کی وفات کے بعد ان کی سیرت طیبہ میں اس کا حل ڈھونڈنا۔‘‘ ابن العربی مالکی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: ہمارے علماء رحمۃ اللہ علیہم فرماتے ہیں کہ: ’’ کسی اختلافی امر یا مسئلہ کو اللہ تعالیٰ کی کتاب میں ڈھونڈو اور اگر اس میں نہ ملے تو سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں اس کا حل ڈھونڈو۔‘‘ |
Book Name | رسول اللہ ص کی سنہری وصیتیں |
Writer | شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ الحاج |
Publisher | جامعہ احیاء العلوم للبنات الاسلام مظفر آباد |
Publish Year | |
Translator | شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 158 |
Introduction |