Maktaba Wahhabi

127 - 158
شرک نہیں ہے۔ شرک کی چند صورتیں مندرجہ ذیل ہیں : ۱۔ نیک اولیاء و صالحین (خواہ زندہ ہوں یا انتقال کر گئے ہوں ) کے لیے جانور ذبح کرنا۔ ۲۔ ان کے نام کی نذر و نیاز ماننا۔ ۳۔ انہیں مشکلات دورکرنے اور حاجتیں پوری کرنے کے لیے پکارنا۔ ۴۔ انہیں اللہ تعالیٰ اور بندے کے درمیان وسیلہ ماننا۔ ۵۔ ان کی قبروں پر مزارات بنا کر ان کی تعظیم و تکریم کرنااور وہاں عرس منانا۔ ۶۔ ان سے امیدیں رکھنا اوران سے ڈرنا۔ تنبیہ: اس فصل میں ان چند اسباب کی وجہ سے بحث طویل ہو گئی ہے: پہلا سبب:… شرک کا خطرہ، کہ شرک، توحید جو دین اسلام کی بنیاد ہے کو منہدم کر دیتا ہے اور مسلمان کے عمل کو اللہ تعالیٰ کے ہاں مردود کر دیتا ہے۔واجب یہ ہوتا ہے کہ ہر اس عمل سے بچنا چاہیے جو شرک تک رسائی کا ذریعہ بنتا ہو۔ اور تاریخ شاہد ہے کہ شرک کا سب سے بڑا ذریعہ اولیاء و صالحین کی تعظیم و تکریم میں مبالغہ/غلو کرنا، اور ان کی قبروں کو عبادت گاہ بنانا،وہاں پر مزارات بنا کر وہاں میلے لگانا اور عرس منانا ان قبروں کی تعظیم کرنا، ان کو پختہ اور بلند بنانا اور ان پر گنبد بنانا ہے۔ دوسرا سبب:… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شرک کے ان ذرائع اور وسائل سے روکنے کے بارے میں سخت شدید حرص اور اہتمام، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کو عبادت گاہ بنانے سے اپنے آخری ایام میں بھی [بلکہ زندگی کے آخری لمحات میں بھی]منع فرمایا تھا۔ اور اپنے انتقال سے پانچ رات پہلے بھی تاکیدی طورپراس سے منع فرمایا تھا۔ اور پھر آخری چند لمحات میں بھی دوبارہ منع فرمایا۔ اور اسی طرح قبروں کو پختہ بنانے، ان پر گنبد بنانے سے منع فرمایا اور بلند و بالا قبروں کو منہدم کرنے کا حکم دیا۔
Flag Counter