Maktaba Wahhabi

107 - 158
گیارہویں وصیت: شرک اور اس کے اسباب پر تنبیہ ۱۔ امام بخاری و مسلم رحمہما اللہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے؛وہ فرماتے ہیں : ’’ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوئی تو آپ نے اپنی چادر کے کونے سے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا، پھر جب آپ کا دم گھٹنے لگا تو آپ نے اپنے چہرہ مبارک سے چادر ہٹائی پھر اسی طرح فرمایا: ‘‘ یہود و نصاری پر اللہ کی لعنت ہو، انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنا لیا۔‘‘ یعنی آپ ان کے اس فعل پر اللہ کے عذاب سے ڈرا رہے تھے۔‘‘ ۲۔ امام بخاری و مسلم رحمہما اللہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مرض وفات میں ارشاد فرمایا: ’’اللہ کی لعنت ہو یہود و نصاری پر، جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنا لیا ‘‘ ۔(اس کے بعد) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ’’ اگر یہ وعیدیں پیش نظر نہ ہوتیں تو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر بھی تھوڑی اونچی کر دی جاتی مگر اس کے مسجد بنائے جانے کے خوف سے ایسا نہ کیا گیا۔‘‘ ۳۔ امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت جندب رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے کہ وہ فرماتے ہیں : میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی وفات سے پانچ دن قبل یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ’’غور سے سنو! تم سے پہلے کے لوگ اپنے انبیاء اور نیک لوگوں کی قبروں کو مساجد بنا لیا کرتے تھے، خبردار رہو! پس تم قبروں کو مساجد نہ بنانا، میں تمہیں اس کام سے منع کرتا ہوں ۔‘‘
Flag Counter