Maktaba Wahhabi

106 - 158
مسجد حرام کے قریب بھی نہ لگیں اپنے اس سال کے بعد۔‘‘ ’’سوائے اس شخص کے جو اہل ذمہ میں سے ہو یا غلام ہو۔‘‘ یعنی اس کا مسلمانوں کے ساتھ امان اور حفاظت میں رکھنے کا عہد ہو اور یہاں اہل ذمہ اپنی معروف فقہی اصطلاح میں مراد نہیں ہیں ۔ کیونکہ اس طرح تو یہود و نصاریٰ کے جزیرہ عرب سے اخراج کی حدیث کو مشرکین کے جزیرہ عرب کو مستقل رہائش بنانے سے ممنوع قرار دینے پر محمول کیا جائے گا نہ کہ محدود وقت کے لیے کسی کام یا تجارت کی غرض سے ان کے جزیرہ عرب میں رہائش اختیار کرنے پر محمول کیا جائے گا جیسا کہ یہ باہر سے آنے والے کفار کا طریقہ ہے۔ اورجزیرہ عرب میں (غیر مسلم) لوگوں کے لیے مستقل رہائش کو ناممکن بنانا ابتدائی نوعیت سے ہی غیر مسلمین کو عبادت کی جگہیں اور مذہب غیر اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے مراکز اور مختلف ادارے قائم کرنے کی فراہمی کے عدم جواز پر دلالت کر رہا ہے۔
Flag Counter