Maktaba Wahhabi

80 - 158
ہونے والا۔‘‘ (متفق علیہ) اسی طرح ایک اور حدیث میں ارشاد ہے: ’’دنیا کا فنا ہو جانا اللہ کے نزدیک کسی مومن کو بغیر حق کے قتل کرنے سے زیادہ آسان ہے۔‘‘ (اخرجہ النسائی فی الکبری و الترمذی و ابن ماجہ) درآنکہ رسول اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمان کے اسلام کا عنوان اس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمانوں کی حفاظت کو بنایا ہے۔ چنانچہ ارشاد فرمایا : ’’حقیقی مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں ۔‘‘ (متفق علیہ) مسلمان کی عزت و آبرو کی حرمت: بلاشک و شبہ مومن کی عزت و آبرو بلحاظ مرتبہ و حیثیت اس کے مقدس خون سے کسی طور بھی کم نہیں ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیْرِ مَا اکْتَسَبُوْا فَقَدِ احْتَمَلُوْا بُہْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًاo﴾ (الاحزاب: ۵۸) ’’اور جو لوگ ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتوں کو بدون اس کے کہ انہوں نے کچھ کیا ہو ایذا پہنچاتے ہیں تو وہ لوگ بہتان اور صریح گناہ کا بار لیتے ہیں ۔‘‘ اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لائے اور بلند آواز سے فرمایا: ’’اے وہ جماعت جو ظاہری طور پرتو ایمان لے آئی مگر ابھی تک ایمان ان کے دلوں میں راسخ نہیں ہوا، مسلمانوں کی غیبت نہ کیا کرو، اور ان کی پردہ دری نہ کیاکرو کیونکہ جو کسی مسلمان کی پردہ دری کرتا ہے اللہ اس کی پردہ دری کرتا ہے اور جس کی اللہ پردہ دری کرتا ہے اسے گھر بیٹھے ذلیل کر دیتا ہے۔‘‘ (اخرجہ ابن حبان و احمد و ابو داود و الترمذی و قال: حسن غریب)
Flag Counter