Maktaba Wahhabi

انکارِحدیث کا نیا روپ جلد 2

مؤلف: غازی عزیر

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2009ء

الحارث الحارثی البخاری المعروف بالأستاذ، شاگرد ابی حفص الصغیر ابن ابی حفص الکبیر، شاگرد الامام محمد بن الحسن نے ’’اپنی مسند‘‘ میں اس طرح بیان کی ہے: ’’حدثںا محمد بن ابراهيم بن زياد الرازي حدثنا سليمان بن الشاذكوني قال سمعت سفيان بن عيينة يقول اجتمع ابو حنيفة والأوزاعي في دار الحناطين بمكة – الخ‘‘ سید مرتضیٰ الزبیدی نے اپنی کتاب ’’عقود الجواهر المنيفة في أدلة الإمام ابي حنيفة‘‘ میں نقل کیا ہے‘‘۔ [1] افسوس کہ شیخ لکھنوی، علامہ سندھی پرجوش تعاقب میں یہ بتانا بھول گئے کہ حارثی کا یہ طریق اسناد قطعاً ناقابل اعتبار ہے۔ اس کی پہلی علت خود ابو محمد عبداللہ بن محمد بن یعقوب الخلیل الحارثی البخاری المعروف بالاستاذ کی شخصیت ہے، لیکن اسے علمائے حنفیہ کی بد ذوقی یا تحقیق کے نام سے چڑھ ہی کہیے کہ اپنے مسلک کے دفاع کی خاطر تمام حقائق اور ائمہ فن کی آراء کو پس پشت ڈال کر اکثر حضرات حارثی کی مدح خوانی میں مصروف نظر آتے ہیں، چنانچہ مشہور حنفی عالم محمد عبدالقادر قرشی (775ھ) فرماتے ہیں: ’’سمعانی نے حارثی کا تذکرہ کیا ہے اور لکھا ہے کہ استاذ کے لقب سے مشہور تھے اور حدیث میں مکثر تھے۔ ابو عبداللہ ابن مندہ نے ان سے روایت کی ہے اور بیان کیا ہے کہ غیر ثقہ تھے، ان کے پاس منکرات تھیں۔ میں کہتا ہوں کہ انہوں نے ’’کشف الآثار فی مناقب ابی حنیفہ‘‘ اور ’’مسند ابی حنیفہ‘‘ نامی کتابیں تصنیف کی تھیں۔ ذہبی نے ’’میزان‘‘ میں ان کا تذکرہ کیا ہے۔ بخاری کا قول ہے کہ فقیہ تھے، ان سے اکثر ابن مندہ نے روایت کی ہے، وہ صاحب تصنیف تھے۔ ابن الجوزی سے منقول ہے کہ ابو سعید رواس نے انہیں حدیث گھڑنے کے لئے متہم کیا ہے۔ ذہبی نے بھی ’’مؤتلف‘‘ میں ذکر کیا ہے اور انہیں شیخ حنفیہ کہا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ عبداللہ بن محمد حارثی، امام ابن الجوزی اور ابو سعید رواس سے بڑھ کر اور جلیل القدر تھے‘‘۔[2] اور عصر حاضر کے مشہور حنفی عالم عبدالفتاح ابو غدہ فرماتے ہیں: ’’الحارثی کبار فقہاء حنفیہ میں سے مشہور حافظ اور امام تھے۔ ذہبی نے ’’تذکرۃ الحفاظ‘‘[3]میں قاسم ابن اصبغ کے ترجمہ میں ان کا تذکرہ کیا ہے اور فرماتے ہیں: ’’340ھ میں ماوراء النہر کے عالم و محدث امام علامہ ابو محمد عبداللہ بن محمد بن یعقوب بن الحارث الحارثی الملقب بالأستاذ جامع ’’مسند ابی حنیفۃ الإمام‘‘ کا انتقال ہوا، ان کی عمر 82 سال تھی‘‘۔[4]لیکن جناب حسن نعمانی صحاب (محشی ’’الجواهر
x
صفحہعنوان
9باب سوم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور شرف صحابیت
9’’صحابی‘‘ کی لغوی تعریف
11’’صحابی‘‘ کی اصطلاحی تعریف
121- پہلا قول
232۔ دوسرا قول:
293- تیسرا قول:
314- چوتھا قول
325- پانچواں قول
336- چھٹا قول:
33بعض اقوال:
37عدالت صحابہ
37عدالت صحابہ پر قرآن کریم کی شہادت:
40تعدیل صحابہ ازروئے حدیث
42صحابہ کرام کی تعدیل و تفضیل کے بارے میں ائمہ حدیث اور علمائے امت کا موقف:
55مختصر کوائف و احوال صحابہ رضی اللہ عنہم
55سبقت اسلام کے اعتبار سے چند اصحاب رسول اللہ
57کثرت سے احادیث روایت کرنے والے صحابہ:
58سب سے زیادہ فتاویٰ دینے والے صحابہ
59عبادلہ کون صحابہ ہیں؟
61صحابہ کرام کی تعداد
61طبقات صحابہ
63صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سب سے افضل کون ہے؟
63آخری صحابی باعتبار عمر
64آخری صحابی باعتبار فضائل:
64مقام صحابیت کی معرفت کا فائدہ
65حیات صحابہ پر چند معروف تصانیف
66صحابہ کرام اور شرف صحابیت اصلاحی صاحب کی نظر میں
67تعدیل صحابہ پر ایک موضوع حدیث سے استدلال:
74مشہور صحابئ رسول (ابن عمر رضی اللہ عنہ) کی طرف ایک قول کی غلط نسبت:
83خلاصہ بحث
89حضرت عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ کی صحابیت کا ثبوت
91حنفی اصول ’’فقاہت راوی‘‘ پر اصلاحی صاحب کا بے جا اعتماد
97فقہ الراوی اور مناظرہ بین امام ابی حنیفہ و امام اوزاعی رحمہما اللہ
115حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی فقاہت کا ثبوت
123باب چہارم
123سند کی لازوال عظمت اور فن جرح و تعدیل کا تعارف
123سند کی تعریف:
125سند کی اہمیت ازروئے قرآن:
127سند کی اہمیت ازروئے حدیث:
127سند کی اہمیت ازروئے آثار صحابہ رضی اللہ عنہم
128سند کی اہمیت و عظمت تابعین، تبع تابعین، محدثین اور علماء کی نظر میں:
133سند کی فضیلت پر علامہ لکھنوی کا ایک موضوع حدیث سے استدلال:
134صحت حدیث کے لئے اسناد کی تلاش – اسلاف کا منہج ہے:
139طلب حدیث اور علو سند کے شوق میں اسلاف کا طویل سے طویل سفر فرمانا:
144فن جرح و تعدیل کی تعریف اور اس کی عظمت:
148فن جرح و تعدیل کی عظمت کی ایک واضح دلیل:
149فن جرح و تعدیل کی ضرورت و اہمیت:
151اصطلاح حدیث میں ’’عدالت‘‘ کا معنی:
153جارح و معدل ہونے کی شرائط:
154جرح کی حدود:
156فن جرح و تعدیل کی نزاکت:
157معدل کے تزکیہ کی کس کو حاجت ہے اور کس کو نہیں؟
159رواۃ حدیث کی توثیق و تضعیف اجتہادی امر نہیں ہے:
160ائمہ جرح و تعدیل کے مابین اختلاف رائے کی وجوہ:
161جرح و تعدیل میں تعارض اور اس کا حل:
165جرح و تعدیل کے چند رہنما اصول:
179جرح مفسر و مبہم کی بحث:
189جرح و تعدیل میں ائمہ فن کی قابل رشک نزاہت و دیانت
190کیا رواۃ حدیث پر جرح غیبت ہے؟
210جرح و تعدیل پر چند مشہور تصانیف:
211سند کی عظمت اور اس کے بعض کمزور پہلو اصلاحی صاحب کی نظر میں
212جناب اصلاحی صاحب کا منصب صحابہ رضی اللہ عنہم کے لئے ایک باطل حدیث سے استدلال
213فن اسماء الرجال کی ضرورت، اہمیت اور عظمت کے متعلق جناب اصلاحی صاحب کی رائے:
214سند کی اہمیت و عظمت – اصلاحی صاحب کی نظر میں:
216حدیث کے غالی حامیوں سے اصلاحی صاحب کی مراد:
217صحت حدیث کے لئے محدثین سند کے ساتھ اس کے متن پر بھی غور کرتے تھے:
223اصلاحی صاحب کا اپنے موقف پر ایک دنیاوی مثال سے استدلال:
224سند کا پہلا خلا اور اس کا جائزہ:
232سند کا دوسرا خلاء اور اس کا جائزہ:
237سند کا تیسرا خلاء اور اس کا جائزہ:
238بدعت کی تعریف:
239بدعت و مبتدعین کا تعارف نیز ان کی قسمیں:
241مبتدعین کی روایات کا حکم:
245فریق اول:
248فریق دوم:
252فریق سوم:
270سند کا چوتھا خلاء اور اس کا جائزہ:
271فضائل اعمال وغیرہ میں ضعیف حدیث کا مقبول ہونا محل نزاع ہے
271علماء جن کے نزدیک ضعیف حدیث مطلقاً قابل قبول ہے
272علماء جن کے نزدیک ضعیف حدیث فضائل اعمال وغیرہ میں بلا قید و شرط مقبول ہے
273علماء جن کے نزدیک فضائل اعمال وغیرہ میں ضعیف حدیث چند شرائط کے ساتھ مقبول ہے
274علماء جن کے نزدیک ضعیف حدیث پر عمل مطلقاً ناجائز ہے:
274ضعیف احادیث سے احکام میں احتجاج:
275امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا غیر احکامی روایات کی اسناد میں تساہل فرمانے کا مطلب:
277محدثین کا غیر احکامی روایات میں تساہل فرمانے کا اصل سبب:
278متصوفین کے اصل دین سے انحراف کے ذمہ دار محدثین کرام نہیں ہیں:
279صوفیاء اور زہاد کا احادیث وضع کرنا معروف ہے:
283بعض متساہل محدثین:
287بعض محدثین کی کمزور روایات سے تصوف نے جنم نہیں لیا، بلکہ تصوف کے باعث یہ خرابی ذخیرہ احادیث میں داخل ہوئی ہے:
288بعض محدثین کا ضعیف احادیث کو روایت کرنے کا سبب:
292استدراک
297باب پنجم
297روایت بالمعنی
298الفاظ حدیث میں اختلاف کا سبب صرف روایت بالمعنی نہیں ہوتا
299روایت بالمعنی کے جواز پر قرآن کریم کی شہادت:
308اکثر احادیث کے بالمعنی مروی ہونے کی حقیقت:
309روایت بالمعنی کے متعلق علمائے اسلام کا موقف
309پہلا گروہ – روایت بالمعنی کے مانعین اور ان کے دلائل
313پہلی دلیل:
313دوسری دلیل:
314تیسری دلیل
315دوسرا گروہ:
316تیسرا گروہ – روایت بالمعنی مشہور صحابہ رضی اللہ عنہم اور کبار تابعین رحمہم اللہ کے نزدیک معمول بہ تھی
324روایت بالمعنی مشاہیر علماء کی نظر میں:
329روایت بالمعنی کے جواز کے لئے شرائط:
335روایت بالمعنی کی صورت میں سلف صالحین کی احتیاط اور اس کی چند مثالیں
343روایت بالمعنی کے بعض مضمرات اصلاحی صاحب کی نظر میں
346روایت بالمعنی کی مشروط اجازت
352روایت بالمعنی میں غلطی کا احتمال:
364فقہاء کے مابین اختلاف کا اصل سبب
366عقیدہ کے اثبات کے لئے قرآنی بنیاد ہونا ضروری نہیں ہے:
Flag Counter