Maktaba Wahhabi

302 - 363
نافرمان لوگ ہیں‘‘۔ بظاہر یہ تمام آیات اپنی ہئیت اور کلمات میں لفظی اختلاف کی بناء پر مختلف ہیں مگر معانی و مفہوم کے اعتبار سے ان میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اسی طرح دربار فرعون میں جادوگروں کے ایمان لے آنے کے بعد فرعون کی دھمکی کا جو جواب انہوں نے دیا تھا اسے ملاحظہ فرمائیں، ارشاد ہوتا ہے: [فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَافٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ [٤٩] قَالُوا لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ [٥٠] إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَايَانَا أَن كُنَّا أَوَّلَ الْمُؤْمِنِينَ] [1] ’’—(فرعون نے کہا) اب تم کو حقیقت معلوم ہوئی جاتی ہے میں تمہارے (ایک طرف کے) ہاتھ اور (دوسری طرف کے) پاؤں کاٹوں گا اور تم سب کو سولی پر ٹانگ دوں گا۔ انہوں نے جواب دیا کہ حرج نہیں ہم اپنے رب کے پاس جا پہنچیں گے۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہماری خطاؤں کو معاف کر دے گا اس وجہ سے ہم ایمان لانے والوں میں سب سے پہلے ہیں‘‘۔ جبکہ ایک دوسرے مقام پر اس گفتگو کے الفاظ یوں وارد ہیں: [فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ [١٢٣] لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَافٍ ثُمَّ لَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ [١٢٤] قَالُوا إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ [١٢٥] وَمَا تَنقِمُ مِنَّا إِلَّا أَنْ آمَنَّا بِآيَاتِ رَبِّنَا لَمَّا جَاءَتْنَا ۚ رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ] [2] ’’—(فرعون نے کہا) اب تم کو حقیقت معلوم ہوئی جاتی ہے۔ میں تمہارے (ایک طرف کے ہاتھ) اور (دوسری طرف کے) پیر کاٹوں گا پھر تم سب کو سولی پر ٹانگ دوں گا۔ انہوں نے جواب دیا: ہم اپنے رب کے پاس جا پہنچیں گے اور تو نے ہم میں کون سا عیب دیکھا ہے بجز اس کے کہ ہم اپنے رب کے احکام پر ایمان لائے جب وہ احکام ہمارے پاس آئے۔ اے ہمارے رب! ہمارے اوپر صبر کا فیضان فرما اور ہمیں بحیثیت مسلمان وفات دے‘‘۔ ایک اور جگہ یہ واقعہ اس طرح بیان ہوا ہے: [فَلَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَافٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ فِي جُذُوعِ النَّخْلِ وَلَتَعْلَمُنَّ أَيُّنَا أَشَدُّ عَذَابًا وَأَبْقَىٰ [٧١] قَالُوا لَن نُّؤْثِرَكَ عَلَىٰ مَا جَاءَنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالَّذِي فَطَرَنَا ۖ فَاقْضِ مَا أَنتَ قَاضٍ ۖ إِنَّمَا تَقْضِي هَـٰذِهِ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا [٧٢] إِنَّا آمَنَّا بِرَبِّنَا لِيَغْفِرَ لَنَا خَطَايَانَا وَمَا أَكْرَهْتَنَا عَلَيْهِ مِنَ السِّحْرِ] [3]
Flag Counter