Maktaba Wahhabi

419 - 630
أو أکثر عدداً بخلاف ما روی، بحیث یتعذر الجمع علی قواعد المحدثین فھذا شاذ‘‘ (ھدي الساري، ص: ۳۸۴۔ ۳۸۵) ’’اگر ثقہ یا صدوق راوی کسی روایت کو اپنے سے احفظ (اوثق) یا جماعت کی روایت کے خلاف بیان کرے۔ اور اس میں محدثین کے قواعد کے مطابق جمع و تطبیق ممکن نہ ہو تو وہ شاذ ہے۔‘‘ حافظ صاحب کے اس قول سے معلوم ہوتا ہے کہ تطبیق ’’علی قواعد المحدثین‘‘ محدثین کے قواعد کی روشنی میں ہوگی۔ وہ قاعدہ ہی کیسا جو جمہور متقدمین کی مخالفت کرے اور ’’فأنصتوا‘‘ کو شاذ قرار نہ دے۔ اور محترم ان محدثین کی آرا کے جواب میں جمع کو آڑ بنائیں۔
Flag Counter