Maktaba Wahhabi

616 - 630
گیارہواں مقالہ: اہل میت کی طرف سے کھانا اور حضرت جریر رضی اللہ عنہ کی حدیث الحمد للّٰه رب العالمین والصلاۃ والسلام علی أشرف الأنبیاء و خاتم المرسلین۔ أما بعد! حضرو، ضلع اٹک سے شائع ہونے والا علمی اور تحقیقی جریدہ ماہنامہ ’’الحدیث‘‘ کا توضیح الأحکام پیشِ نظر ہے، سائل کا استفسار ہے کہ فضیلۃ الشیخ مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ نے اپنی کتاب ’’آپ کے مسائل اور ان کا حل‘‘ میں جنازے کے مسائل بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صحابۂ کرام میت والے گھر میں جمع ہو کر بیٹھنا یا کسی قسم کا اجتماع کرنا یا میت کے گھر کھانا کھانا نوحہ یعنی حرام شمار کرتے تھے۔ حدیث کے الفاظ ہیں: ((کنا نعد الاجتماع إلی أھل المیت وصنیعۃ الطعام بعد دفنہ من النیاحۃ)) جواباً فضیلۃ الشیخ علامہ حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ فرماتے ہیں: ’’یہ روایت مسند أحمد (۲/ ۲۰۴، ح: ۶۹۰۵) سنن ابن ماجہ (۱۶۱۲) اور المعجم الکبیر للطبراني (۲/ ۳۰۷،
Flag Counter