Maktaba Wahhabi

604 - 630
چھٹا شاہد: مرسل یحی بن جعدۃ رحمہ اللہ : امام ابن شاہین رحمہ اللہ نے فضائل فاطمۃ (ح: ۷، ص: ۲۱) اور انھی کی سند سے امام ابن عساکر رحمہ اللہ نے تاریخ دمشق (۴۷/ ۴۸۳) میں یحی بن جعدہ تابعی سے ایک مرفوع روایت ان الفاظ سے بیان کی ہے: ((إن اللّٰه لم یبعث نبیاً إلا وقد عمر الذي بعدہ نصف عمرہ، وأن عیسی لبث في بني إسرائیل أربعین سنۃ وھذہ توفي لي عشرین۔ ولا أراني إلا میت في مرضي ھذا۔۔۔)) دیکھیے: مسند إسحاق بن راہویہ، مخطوطۃ: ۲۴۶/ ب، طبقات ابن سعد ۲/ ۳۰۸، والمطالب العالیۃ لابن حجر، ح: ۳۴۶۱، دوسرا نسخہ، ح: ۳۴۷۲) یہ روایت المطالب، دار الوطن، الریاض کے مطبوعہ نسخے میں نہیں ہے۔ یہ روایت مرسل ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ ساتواں شاہد: مرسل ابراہیم النخعی رحمہ اللہ : طبقات ابن سعد میں مروی ہے کہ: ’’سفیان الثوري، عن الأعمش، عن إبراھیم قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم : یعیش کل نبي نصف عمر الذي قبلہ، وإن عیسیٰ بن مریم مکث في قومہ أربعین عاماً‘‘ (۲/ ۳۰۸۔ ۳۰۹) یہ روایت اعمش کے عنعنہ کی وجہ سے ضعیف ہے۔ یاد رہے کہ مرسل روایت بذات خود ضعیف ہوتی ہے۔ آٹھواں شاہد: اثر ابراہیم النخعی رحمہ اللہ : امام ابن عساکر رحمہ اللہ نے تاریخِ دمشق میں جناب ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے ان کا قول یوں بیان کیا ہے:
Flag Counter