Maktaba Wahhabi

644 - 630
کرتے ہیں: ’’ فیما جمع من حدیث النووی عن عاصم ۔‘‘ جو تحریف ہے۔ کیوں کہ مندرجہ بالا حوالہ جات میں اس حدیث کی تخریج میں ’’حدیث الثوری‘‘ ہی کا ذکر ہوا ہے۔ چوں کہ علامہ متقی نے صحیح الجامع الصغیر وزوائدہ اور جمع الجوامع کلاہما للسیوطی کو فقہی ترتیب میں اکٹھا کرکے اس کا نام کنز العمال رکھا ہے۔ اس لیے اس مناسبت سے جمع الجوامع للسیوطی (ج:۱، ص:۲۰۴۰، ح:۱۷۰۳) دیکھنے کا اتفاق ہوا تو وہاں اسے درست ہی پایا۔ الحمد للہ علی ذلک جبکہ مختصر کنز العمال للمتقی ہندی (ج:۳، ص:۶۴۰) میں اپنی اصل کی طرح محرف ہی ہے۔ 8۔ کتاب التاریخ: بروایۃ ابی بکر محمد بن احمد بن محمد المفید خطیب بغدادی نے تاریخِ بغداد میں چونتیس جگہ ابوبکر المفید کی وساطت سے حافظ دولابی کے اقوال نقل کیے ہیں۔ تاریخ بغداد (ج:۲، ص:۱۲۰)، موارد الخطیب البغدادی في تاریخ بغداد للدکتور اکرم ضیاء العمری (ص:۵۵۷، رقم:۱۱۵) و الاعلان بالتوبیخ للسخاوي (ص: ۱۵۶) 9۔ اخبار الخلفاء: اس کا تذکرہ اسماعیل پاشا بغدادی نے (ہدیۃ العارفین، ج:۶، ص:۳۱ ضمن کشف الظنون) میں کیا ہے۔ حافظ دولابی پر محدثین کی جرح: 1 حافظ ابن یونس مصری فرماتے ہیں: ’’وکان یضعف‘‘ کہ ان کو ضعیف گردانا جاتا تھا۔(تاریخ دمشق، ج:۵۱، ص:۳۱ سندہ صحیح)
Flag Counter