Maktaba Wahhabi

646 - 630
امام نعیم رحمہ اللہ بن حماد اور ان کی مرویات پر اعتراضات کے مسکت جوابات کے لیے ملاحظہ ہو: امام بخاری پر بعض اعتراضات کا جائزہ۔ از استاذ ارشاد الحق اثری (ص:۵۳۔۸۲)، التنکیل لذہبي العصر المعلمي (ج:۱، ص:۴۹۳۔ ۵۰۰)، وارشاد العباد فی ترجمۃ نعیم بن حماد للاستاذ المحدث الحافظ زبیر علی زئی حفظہما اللہ دوسری جگہ حافظ ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’کہ ابن حماد (الدولابی) نے ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی جانب سے عذر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ (راوی) معبد بن ہوذۃ (صحابی) ہے، کیوں کہ دولابی (امام) ابوحنیفہ (کے مسلک) کی جانب مائل تھے، اس سند میں معبد کا ذکر حضرت ابوحنیفہ کے علاوہ کسی اور نے نہیں کیا۔‘‘ (الکامل لابن عدي: ۳/ ۱۰۲۷) حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بھی حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الدولابی اپنے مذہبی تعصب میں بہت زیادہ افراط کا شکار تھے۔ (لسان المیزان: ۵/ ۴۲) گویا حافظ دولابی، ابن یونس مصری اور ابن عدی کی نگاہ میں متکلم فیہ ہیں۔ 3 حافظ ذہبی رقمطراز ہیں: ’’نعیم بن حماد نے ان پر جھوٹ کا الزام لگایا ہے۔‘‘(تاریخ الإسلام، حوادث و وفیات ۳۰۱ھ۔۳۲۰ھ، ص: ۲۷۶) 4 محدث البانی فرماتے ہیں: ’’متکلم فیہ۔‘‘ (السلسلۃ الصحیحۃ: ۶/ ۶۵۸) دولابی کے بارے میں دارقطنی کی تعدیل: حافظ دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
Flag Counter