Maktaba Wahhabi

114 - 630
اس کی جتنی بھی سندیں ہوں ان سے تقویت حاصل نہیں ہوتی۔‘‘تمام المنۃ (ص: ۳۱) محدث البانی ضعیف + ضعیف احادیث کو قرائن کی بنا پر تقویت دینے میں بڑی فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں، اگر ان کی تین چار کتب کو کھنگالا جائے تو ان میں حسن لغیرہ احادیث سیکڑوں بلکہ کئی سیکڑوں سے متجاوز ہوجائیں۔ ملاحظہ ہو: السلسلۃ الصحیحۃ، إرواء الغلیل، صحیح الترغیب والترھیب، صحیح الجامع الصغیر۔ 50. محدث یمن: مقبل بن ہادی ۱۴۲۲ھ: موصوف شیخ ابن ابی العینین کی کتاب: القول الحسن کی تقریظ میں رقمطراز ہیں: ’’وہ لوگ جو حسن لغیرہ کو رد کرتے ہیں، اگر بعض مقامات پر ان کا اجتہاد ہے کہ یہ حدیث حسن لغیرہ کے درجے تک نہیں پہنچتی تو یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے بشرط کہ وہ اجتہاد کے اہل بھی ہوں۔ رہا اسے مطلق طور پر رد کرنا تو یہ فرامینِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رد کرنے کا اقدام ہے۔‘‘ تقدیم القول الحسن للشیخ مقبل (ص: ۷) 51. صاحبِ کتاب: الحدیث الحسن لذاتہ ولغیرہ: دکتور خالد بن منصور الدریس جامعۃ الملک سعود میں حدیث اور مصطلح الحدیث کے استاذ ہیں، انھوں نے حسن لذاتہ و لغیرہ کے حوالے سے ایک مقالہ لکھا، جسے پیش کر کے یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ (P. H .D) کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں اسے پانچ جلدوں (تقریباً چھبیس صد صفحات) میں زیورِ طبع سے آراستہ کروایا۔ پہلی دو جلدیں حسن لغوی کی بحث پر مشتمل ہیں، تیسری جلد میں امام ترمذی رحمہ اللہ
Flag Counter