Maktaba Wahhabi

173 - 630
4. امام بزار: ’’حکیم بن جبیر کوفی اور ضعیف الحدیث ہے۔ زبید نے یہ حدیث عبداللہ (بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے مسند بیان نہیں کی۔‘‘ (مسند البزار: ۵/ ۲۹۶) 5. امام نسائی: ’’ہم یحییٰ بن آدم کے علاوہ کسی کو نہیں جانتے، جس نے اس حدیث میں ’’عن زبید‘‘ کہا ہو، اور ہم حکیم بن جبیر کی حدیث کے علاوہ کسی اور کی حدیث نہیں جانتے، اور حکیم ضعیف ہے۔‘‘ (السنن الکبریٰ: ۳/ ۷۷) 6. امام ابن حبان: ’’اس کی معروف سند کوئی نہیں اور حکیم بن جبیر کی حدیث کے علاوہ اس کی کوئی روایت نہیں۔‘‘ (المجروحین: ۱/ ۲۴۷) 7. حافظ دارقطنی: ’’اس حدیث کو زبید اور منصور بن المعتمر، محمد بن عبدالرحمن بن یزید سے روایت کرتے ہیں۔ وہ محمد سے تجاوز نہیں کرتے۔ ان دونوں (زبید اور منصور) کا قول قرینِ صواب ہے۔‘‘ (العلل: ۵/ ۲۱۶) 8. حافظ ابن حزم: (المحلی: ۶/ ۱۵۴) 9. حافظ ابن عبدالبر: (التمھید: ۴/ ۱۰۲) 10 امام بیہقی: (معرفۃ السنن والآثار: ۵/ ۱۹۴) 11. حافظ ابن حجر: (فتح الباري: ۳/ ۳۴۱) وغیرہم کی بھی ایسی ہی آرا ہیں۔ مصححین حدیث 1. امام سفیان ثوری: امام صاحب کا اسی حدیث کی روشنی میں فتویٰ تھا کہ جس کے پاس پچاس درہم ہوں، وہ مسکین نہیں۔ (مصنف ابن أبي شیبۃ: ۶/ ۵۲۱، حدیث: ۱۰۵۳۵۔ وسندہ صحیح۔، الأموال لأبي عبید، ص: ۵۵۴، فقرۃ: ۱۷۴۲)
Flag Counter