Maktaba Wahhabi

607 - 630
دسواں مقالہ: حدیث المضمضۃ اور حافظ دولابی رحمہ اللہ الحمد للّٰه رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی خاتم النبیین محمد صلی اللّٰه علیہ وسلم، وعلی آلہ وصحبہ، ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین، أما بعد: حافظ دولابی ’’جزء من حدیث الثوري‘‘ میں فرماتے ہیں: ’’حدثنا محمد بن بشار: حدثنا عبدالرحمن بن مھدي عن سفیان، عن أبي ھاشم، عن عاصم بن لقیط، عن أبیہ، عن النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم قال: إذا توضأت فأبلغ في المضمضۃ والاستنشاق ما لم تکن صائماً۔‘‘(حدیث الثوری، بحوالہ: بیان الوھم والإیھام لابن القطان : ۵/ ۵۹۳) ’’لقیط بن صبرۃ مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ ’’جب آپ وضو کریں تو کلی کرنے اور ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کریں، بشرطیکہ روزے کی حالت میں نہ ہوں۔‘‘ حافظ ابن القطان الفاسی رحمہ اللہ ۶۲۸ھ اس حدیث پر تبصرہ بایں الفاظ میں فرماتے ہیں: ’’وھذا صحیح، وترک منھا زیادۃ ذکرھا الثوري في روایۃ
Flag Counter