Maktaba Wahhabi

45 - 630
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم مقدمہ الحمد للّٰه رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی أشرف الأنبیاء محمد المصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وسلم ، وعلی آلہ وصحبہ ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین۔ أما بعد: علم مصطلح الحدیث ان قواعد اور مباحث کے مجموعے کا نام ہے، جو سند یا متن، راوی اور مروی عنہ سے متعلق ہو۔ اس فن میں اسناد، جرح و تعدیل کی اصطلاحات، اخذِ حدیث کے طریقۂ کار، اسماء الرجال کی شناخت وغیرہ زیرِ بحث آتی ہیں۔ اس کی مختصر تاریخ و تطور ملاحظہ کیجیے۔ دوسری صدی ہجری: دوسری صدی ہجری کے اواخر میں امام شافعی رحمہ اللہ (۲۰۴ھ) نے ’’کتاب الرسالۃ‘‘ میں چند اصطلاحات ذکر کیں، جن کی اہمیت مسلّم ہے۔ تیسری صدی ہجری: اس فن کی باقاعدہ داغ بیل ڈالنے والے امام ابو بکر عبداللہ بن زبیر حمیدی رحمہ اللہ (۲۱۹ھ) ہیں۔ انھوں نے چند اصطلاحات کو ایک کتابچے میں ذکر کیا۔ انھی کے حوالے سے ان کے اقوال خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے ’’ الکفایۃ‘‘ میں ذکر کیے ہیں۔
Flag Counter