Maktaba Wahhabi

511 - 630
ساتواں مقالہ: احادیث فضیلت شب براء ت اور امام البانی رحمہ اللہ الحمد للّٰہ ربّ العالمین والصلاۃ والسلام علی أشرف الأنبیاء وخاتم المرسلین، أما بعد: شعبان المعظم کی پندرھویں شب مبتدعین مساجد میں چراغاں کرنے کے ساتھ ساتھ باجماعت صلاۃِ تسبیح وغیرہ کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دین کے نام پر دیگر خرافات کا بھی ارتکاب کرتے ہیں اور بزعمِ خویش ان نام نہاد عبادات کو سعادتِ دارین سمجھتے ہیں۔ اور وہ اپنے ان بدعی افکار کی تقویت کے لیے گھسے پٹے دلائل سے اپنے چمنستان کی آبیاری میں مصروفِ عمل رہتے ہیں۔ چناں چہ انہیں اس غرض سے اگر دور کی کوڑی لانی پڑے تو وہ اس سے بھی گریزاں نہیں ہوتے بلکہ اگر انہیں کوئی ایسی دلیل دستیاب ہوجائے جو کچھ نہ کچھ ان کے موقف کی مؤید ہو تو وہ شاداں وفرحاں بغلیں بجاتے ہوئے بازاروں کا رخ کرلیتے ہیں۔ حال ہی میں شعبان المعظم کی پندرھویں رات کے سلسلے میں نمازِ تسبیح کے اشتہارات اور بینرز فیصل آباد وغیرہ کے بازاروں اور چوکوں میں آویزاں کیے گئے اور اسی حوالے سے ہینڈ بل بھی تقسیم کیے گئے اور اپنے اس عمل کی تائید میں امام البانی رحمہ اللہ کے اس کلام کو پیش کیا گیا، چناں چہ لکھا گیا کہ ’’یطلع اللّٰه تبارک وتعالٰی إلی خلقہ لیلۃ النصف من
Flag Counter