Maktaba Wahhabi

217 - 430
’’پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا اپنی تعریفوں کے ساتھ۔‘‘ 3- رکوع کے لیے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بعض دوسری دعائیں، تسبیحات اور اذکار بھی ثابت ہیں، جن میں سے ایک صحیح بخاری و مسلم، ابو داود و نسائی، ابوعوانہ، مصنف عبدالرزاق اور مسند احمد میں اُمّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، جس میں وہ بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رکوع و سجود میں یہ کہا کرتے تھے: (( سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ )) [1] ’’پاک ہے تو اے اللہ ہمارے پروردگار !اپنی تعریفوں کے ساتھ۔ اے اللہ! مجھے بخش دے!‘‘ 4- جبکہ صحیح مسلم، ابو داود، نسائی، ابو عوانہ، مصنف عبدالرزاق و ابن ابی شیبہ اور مسند احمد میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے ایک چوتھی دعا یوں مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع و سجود میں یہ کہا کرتے تھے: (( سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ )) [2] ’’پاک ہے، تقدّس والا ہے، تمام فرشتوں اور روح الامین جبرائیلu کا پروردگار۔‘‘ 5- اسی طرح سنن ابی داود و نسائی میں حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے رکوع کی پانچویں دُعا بھی روایت کی، جو یوں ہے:
Flag Counter