Maktaba Wahhabi

169 - 430
7- صحیح مسلم و ابو داود، نسائی وابن ماجہ میں ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ فجر میں کبھی کبھی (قصارِ مفصّل سورتیں جیسے) ﴿إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ﴾ پڑھا کرتے تھے۔[1] 8- جبکہ سنن نسائی اور مسند احمد و بزار میں ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ فجر میں سورۃ الروم[2] اور کبھی کبھی سورت یٰسین پڑھا کرتے تھے۔[3] 9- ابو داود و ابنِ خزیمہ، مصنف ابنِ ابی شیبہ اور مستدرک حاکم میں حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک سفر کے دوران میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ فجر کی پہلی رکعت میں سورۃ الفلق ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ اور دوسری میں سورۃ الناس ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ کی تلاوت کی۔[4] 10- جمعہ کے دن نمازِ فجر میں (صحیح بخاری و مسلم اور صحیح ابن خزیمہ میں) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے بقول پہلی رکعت میں سورۃ السجدہ اور سورۃ الدہر کی قراء ت کیا کرتے تھے۔[5] نمازِ ظہر: 1- صحیح مسلم و مسند احمد میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی دو رکعتوں میں سے ہر رکعت میں تقریباً تیس تیس آیات (بقدرِ سورت الم تنزیل، السجدۃ) تلاوت فرماتے ، جن میں سورۃ الفاتحہ بھی شامل ہوتی۔‘‘[6]
Flag Counter