Maktaba Wahhabi

363 - 430
’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم دائیں جانب اور بائیں جانب سلام پھیرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار کی سفیدی نظر آجاتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں طرف کہتے: (( اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحَمْۃُ اللّٰہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ )) نسائی شریف و دارقطنی میں اس مرفوع حدیث کے بعد یہ الفاظ بھی ہیں: (( وَرَاَیْتُ اَبَابَکْرٍ وَعُمَرَ رضی اللّٰه عنہما یَفْعَلَانِ ذٰلِکَ )) [1] ’’میں نے دیکھا ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق اور عمرِ فاروق رضی اللہ عنہما بھی ایسے ہی سلام پھیرتے تھے۔‘‘ 2- ایسے ہی سنن نسائی میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سلام پھیرنے کے بارے میں مروی ہے۔ بعض دوسری کتب میں دوسرے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے کئی دیگر احادیث بھی مروی ہیں لیکن ہم انہی پر اکتفا کر رہے ہیں۔ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے پندرہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے اسمائے گرامی ’’زاد المعاد‘‘ میں ذکر کیے ہیں۔[2] نو صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی روایات کا تذکرہ اور ان کے اسمائے گرامی تو امام ترمذی رحمہ اللہ نے بھی ذکر کیے ہیں۔[3] دوسرے طریقے کے دلائل: کبھی کبھی دائیں جانب ’’السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ‘‘ کہنے کا پتا سنن ابی داود، صحیح ابن خزیمہ، سنن دارقطنی، معجم طبرانی کبیر اور مسند ابو یعلیٰ میں حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث سے چلتا ہے، جس میں وہ فرماتے ہیں: (( صَلَّیْتُ مَعَ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَکَانَ یُسَلِّمُ عَنْ یَمِیْنِہٖ: اَلسَّلَامُ
Flag Counter