Maktaba Wahhabi

320 - 430
رکوع و سجود: اب تیسری رکعت کے قیام سے فارغ ہو کر حسبِ سابق رفع یدین کرتے ہوئے رکوع جائیں، قومہ کریں اور پھر سجود کریں۔ اس طرح آپ کی تین رکعتیں مکمل ہو گئیں۔ اگر نمازِ مغرب پڑھ رہے ہیں تو تشہّدِ ثانی کے لیے بیٹھ جائیں، جس کا طریقہ تشہّدِ اوّل یا قعدۂ اولیٰ کی طرح ہی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ آخری تشہّدِ میں تورّک کرنا یعنی بائیں پاؤں کے اوپر بیٹھنے کی بجائے اس کو دائیں پنڈلی کے نیچے لانا اور بائیں سرین کے بل بیٹھنا ہے۔ یہ احادیث سے ثابت ہے، جس کی تفصیل بھی تھوڑا آگے چل کر ہم ذکر کریں گے۔ ان شاء اللہ۔ دعائے قنوت: اگر کوئی وتر پڑھ رہا ہو تو تیسری رکعت میں صحیح تر احادیث کی رو سے رکوع جانے سے قبل یا بعض روایات کے پیشِ نظر رکوع سے اٹھنے کے بعد قومہ میں دعائے قنوت کی جاتی ہے۔ نمازِ وتر چونکہ الگ تھلگ ایک مستقل موضوع ہے، لہٰذا یہاں ہم اس کی تفصیل سے قطع نظر کر رہے ہیں۔ نمازِ وتر اور تہجد سے متعلقہ تفصیلات اپنے مقام پر آئیں گی۔ إن شاء اﷲ۔ غرض اس طرح رکوع و سجود، تشہّد و درود شریف اور دعا کے بعد سلام پھیر لیں۔ جلسۂ استراحت: اگر کوئی نمازی چار رکعتوں والی نماز پڑھ رہا ہو تو تیسری رکعت کے سجدوں کے بعد قعدہ کرنے کی بجائے چوتھی رکعت کا آغاز کر دے، لیکن سجدوں کے بعد سیدھے کھڑے ہو جانے کے بجائے ایک مرتبہ لمحہ بھر کے لیے بیٹھ جائے، جسے ’’جلسۂ استراحت‘‘ کہا جاتاہے۔ اس کی مشروعیت و سنیّت کے بارے میں دوسری رکعت کے
Flag Counter