Maktaba Wahhabi

115 - 430
تعوّذ ’’اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔‘‘ پڑھنا ’’سُبْحٰنَکَ اللّٰہُمَّ۔۔۔‘‘ یا کسی بھی دوسری ثنا و دُعا کے بعد اور سورۃ فاتحہ شروع کرنے سے پہلے ’’اَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ‘‘ پڑھنا چاہیے، کیوں کہ ارشادِ الٰہی ہے: ﴿فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ﴾ [النحل: ۹۸] ’’جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطانِ مردود سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کرو۔ (یعنی ’’اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔‘‘ پڑھ لیا کرو)۔‘‘ ’’السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ‘‘ والے اس صیغے کا ذکر حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے ترمذی، دارمی اور مسند احمد میں ( ترمذی، دارمی، مسند احمد بحوالہ الإرواء: ۲/ ۵۸، ابو داود، ابن ماجہ، مستدرک حاکم ، بیہقی) اسی طرح ابو داود، ترمذی، دارمی، مسند احمد و دار قطنی، مصنف ابن ابی شیبہ اور معانی الآثار طحاوی میں حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی حدیث میں بھی آیا ہے۔[1] تعوّذ کا دوسرا صیغہ: تعوّذ کا دوسرا صیغہ یہ ہے کہ (( اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ مِنْ ہَمْزِہٖ وَنَفْخِہٖ وَنَفْثِہ )) کہا جائے۔ یعنی آخر میں ان تین کلمات کا اضافہ کیا جائے۔
Flag Counter