Maktaba Wahhabi

213 - 430
ابن ماجہ، مصنف ابن ابی شیبہ اور مسند احمد میں صحیح سند کے ساتھ مروی ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھتے ہوئے ایک ایسے آدمی کو دیکھا جو رکوع و سجود میں اپنی کمر کو سیدھا نہیں کر رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے مسلمانو !جو شخص اپنی کمر کو رکوع و سجود میں صحیح سیدھا نہ کرے، اس کی کوئی نماز نہیں ہے۔‘‘[1] ٹھونگے مارنا: ان احادیث سے رکوع میں اطمینان کی اہمیت و وجوب واضح ہو جاتا ہے، جبکہ اس کی خلاف ورزی کرنے اور جلدی جلدی رکوع و سجود کرنے والوں کے خلاف سخت وعید آئی ہے، حتیٰ کہ اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کوّے کے ٹھونگے مارنے اور دانہ چگنے سے تشبیہ دی ہے۔ چنانچہ مسند ابو یعلی ٰ، سنن بیہقی، معجم طبرانی کبیر، المختارۃ للضیاء المقدسی اور تاریخِ دمشق ابن عساکر میں ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا جو رکوع اچھی طرح نہیں کر رہا تھا اور سجدے بھی ٹھونگے مارنے کی طرح کر رہا تھا، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’اگر یہ شخص اسی طرح مر گیا تو اس کی موت ملتِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نہیں ہوگی (اس طرح نماز پڑھتا ہے جیسے کوا خون پر ٹھونگے مارتا ہے) رکوع پورا نہ کرنے والے اور سجدے میں ٹھونگے مارنے والے کی مثال اُس بھوکے کی سی ہے جو دو ایک کھجور کھائے اور وہ اس کے کسی کام نہ آئیں (ناکافی رہیں)۔‘‘ [2] مسند احمد و طیالسی، مصنف ابن ابی شیبہ اور الاحکام للاشبیلی (عبدالحق) میں
Flag Counter