Maktaba Wahhabi

362 - 430
سلام پھیرنے کے چار طریقے: 1- دونوں طرف (دائیں اور بائیں جانب) چہرہ کر کے (( اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ )) کہا جائے۔ 2- کبھی کبھی دائیں جانب منہ کر کے (( اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ )) ’’تم پر سلامتی، اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں‘‘ کہا جائے، تا کہ تسلیم بابرکات ہو جائے۔ 3- کبھی کبھار دائیں طرف (( اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ )) کہیں اور بائیں طرف صرف ’’السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ‘‘ کہنے پر اکتفا کریں۔ 4- کبھی صرف ایک ہی سلام کہیں، جبکہ منہ سامنے کی جانب ہی رہے، البتہ اسے معمولی سا دائیں جانب پھیرا جائے۔ [1] اب آئیے ان چاروں طریقوں کے دلائل کا بھی مطالعہ کریں۔ پہلے طریقے کے دلائل: 1- دائیں اور بائیں دونوں طرف چہرے کو پھیرتے ہوئے ہر دو طرف ہی ’’السلام علیکم و رحمۃ اللہ‘‘ کہنے کا پتا پندرہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی مرویات سے چلتا ہے۔ چنانچہ سنن ابی داود، ترمذی اور نسائی میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: (( إِنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ یُسَلِّمُ عَنْ یَمِیْنِہٖ وَعَنْ شِمَالِہٖ حَتَّیٰ یُرَٰی بَیَاضُ خَدِّہٖ: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ )) [2]
Flag Counter