Maktaba Wahhabi

152 - 430
کہنے کے بعد امام کے ساتھ ہی بلند آواز سے آمین کہنے پر مامور ہیں۔ ب۔ اگر وہ جمعہ وغیرہ پڑھ رہی ہیں اور وہاں دوسرے مردبھی ہیں تو پھر بعض احادیث (امام کو لقمہ دینے میں عورت کو حکم) میں وارد ہونے والی احتیاط کے پیشِ نظر خواتین کو صرف اتنی آواز سے آمین کہنی چاہیے کہ ان کی آواز مردوں تک نہ پہنچے۔ کسی سورت سے پہلے بسم اللہ پڑھنا: نمازی جب سورۃ الفاتحہ پڑھ کر حسبِ موقع آمین کہہ لیں تو (ثنا و تعوّذ کے بعد ذکر کی گئی تفصیل کے مطابق جو امام و مقتدی اور منفرد کے بارے میں بسم اللہ پڑھنے سے متعلق تھی) اب پھر ’’بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘‘ پڑھیں۔[1]
Flag Counter