Maktaba Wahhabi

81 - 430
تکبیرِ تحریمہ ’’اَللّٰہُ اَکْبَرُ‘‘ جب آپ کسی نماز کے لیے قبلہ رو کھڑے ہو جائیں تو رفع یدین کرتے ہوئے یعنی دونوں ہاتھوں کو کندھوں یا کانوں تک اٹھاتے ہوئے تکبیرِ تحریمہ یعنی ’’اَللّٰہُ اَکْبَرُ‘‘ کہیں، کیوں کہ نماز کے آغاز میں رفع یدین اور تکبیرِ تحریمہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قولی و فعلی احادیث سے ثابت ہے۔ تکبیرِ تحریمہ تو جمہور اہلِ علم کے نزدیک نماز کا رکن ہے اور احناف کے نزدیک اس سے بھی بڑھ کر یہ قبولیتِ نماز کی شرط ہے۔[1] اور شرط نہیں تو کم از کم اس کے رکن ہونے کا پتا متعدد احادیث سے چلتا ہے، جن میں سے ایک حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( مِفْتَاحُ الصَّلَاۃِ الطُّہُوْرُ، وَتَحْرِیْمُہَا التَّکْبِیْرُ وَتَحْلِیْلُہَا التَّسْلِیْمُ )) [2] ’’نماز کی چابی طہارت و وضوہے اور اس کا آغاز اللہ اکبر سے اور انتہا سلام پھیرنے سے ہے۔‘‘ ایسے ہی اچھی طرح نماز نہ پڑھنے والے اعرابی والی معروف حدیث میں بھی یہ بات مذکور ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نماز کا صحیح طریقہ بتلاتے ہوئے فرمایا تھا: ’’جب تم نماز پڑھنے لگو تو خوب اچھی طرح طہارت و وضو کرو، پھر قبلہ رو
Flag Counter